روس کی 12 سالہ باکسر نے مْکے مارکر درخت کے ٹکڑے کردیے ، ویڈیو وائرل
ماسکو،جنوری۔روس سے تعلق رکھنے والی 12 سالہ باکسر ایونیکا نے مْکے مار ،مار کر درخت کے ٹکڑے کر دیے۔سوشل میڈیا پر ایک پرانی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں 12 سالہ ایونیکا مْکے مار مار کر درخت کو توڑتی ہوئی نظر آرہی ہے۔ڈیلی میل میں 2018 کی ایک رپورٹ کے مطابق، ایونیکا کی مہارت کا سہرا ان کے والد رستم ساڈوکو جاتا ہے، جو ایک پیشہ ور باکسنگ ٹرینر بھی ہیں جن کے مطابق وہ ایونیکا اور اس کے7 بہن بھائیوں کو بچپن سے ہی باکسنگ کی تربیت دے رہے ہیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایونیکا کے والد کے مطابق ان کی بیٹی کو باکسنگ کا بہت شوق ہے اور وہ روزانہ دن میں دو بار ٹریننگ کرتی ہے۔اس کے علاوہ رپورٹس کے مطابق ایونیکا 3 سال کی عمر سے باکسنگ کی پریکٹس کررہی ہیں اور انہیں دنیا کی طاقتور لڑکی بھی کہا جاتا ہے۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین بھی 12 سالہ طاقتور لڑکی کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔