نئے سال میں بھی کورونا وبا ہمارے ساتھ ہوگی، الیگزینڈر وان ڈیر بیلن
ویانا،جنوری۔آسٹرین صدر الیگزینڈر وان ڈیر بیلن نے نئے سال کے موقع پر قوم سے خطاب میں کہا کہ 2022 میں بھی رونا کی وبا ہمارے ساتھ ہوگی، نئے سال میں بھی کورونا کا غلبہ رہے گا، اس کے باوجود ہمت نہیں ہارنی اور اعتماد کے ساتھ اس کا مقابلہ کرنا ہے اور امید کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا ہے۔آسٹرین صدر الیگزینڈر وان ڈیر بیلن نے کہا کہ ایمرجنسی کی حالت کے دوران ہماری کمیونٹی میں دراڑیں مذید نمایاں ہوگئیں، معاشرے میں غصہ اور خوف بہت زیادہ ہے ،ہم بدترین حالات سے گزر رہے ہیں ،آنے والے سال کے بارے میں بھی کوئی مثبت پیش گوئی نہیں کی جاسکتی ، کورونا کا خاتمہ ابھی بہت دور ہے۔گزرا سال بہت برا گزرا ہے۔اومی کرون ہمارے آس پاس موجود ہے۔ اور ہم واقعی نہیں جانتے کہ اگلے چند ہفتوں یہاں تک کہ اگلے چند دن کیا ہوں گے۔اس غیر یقینی صورتحال کے بھی ہم عادی ہیں۔ صدر نے مذید کہا کہ بہر حال ہمیں ہمت اور امید نہیں ہارنی چاہیے۔ اب یہ شہریوں کے طور پر ہمارا فرض ہے کہ ایک دوسرے کے ساتھ رہیں۔ ہمیں کسی بھی چیز سے لاتعلق نہیں رہنا چاہیے ہمیں خود پر مایوسی اور غصے کا غلبہ نہیں ہونے دینا چاہیے۔ ہمیں کسی بھی چیز سے لاتعلق نہیں رہنا چاہیے۔ اپنا فاصلہ برقرار رکھنے ماسک پہننے ویکسین کروانے اور ہاتھ دھونے کے علاوہ ایک دوسرے کا خیال رکھنا بھی ضروری ہے۔وان ڈیر بیلن نے خبردار کیااب دوسرے لوگوں کی تذلیل کرنا ایک غلطی ہو گی۔ ہر کوئی دباؤ میں ہے لیکن یہ ہمیشہ ایک دوسرے سے اتفاق کرنے کے بارے میں نہیں ہے لیکن آپ کو بات چیت میں واپس آنا ہوگا۔