ونڈسر کیسل میں مسلح شخص کے گھسنے کا واقعہ
پریتی پٹیل نے کراسبو سے متعلق قوانین پر نظر ثانی کا حکم دے دیا
راچڈیل،دسمبر۔مبینہ طور پر ملکہ برطانیہ کو قتل کرنیکی دھمکی دینے اور ونڈ سرکیسل میں گھسنے والے ایک مسلح شخص کی اس حرکت کے بعد سیکرٹری داخلہ پریتی پٹیل نے کراسبو سے متعلق موجودہ قوانین پر نظر ثانی کا حکم دیدیا۔ برطانیہ میں فی الحال 18 سال سے زیادہ عمر کا کوئی بھی شخص بغیر کسی ریگولیٹری چیک کے یا کسی بھی قسم کے لائسنس کی ضرورت کے بغیر کراسبو خرید سکتا ہے کراس بوز آن لائن خوردہ فروشوں سے خریدے جا سکتے ہیں، بشمول ایمزون سے 60پائونڈ یا اس سے زائد قیمتوں پر دستیاب ہیں۔ ہوم آفس کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ محکمہ داخلہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ہتھیاروں پرکنٹرول کو مضبوط بنانے کے ممکنہ طریقے تلاش کرے، کراس بوز کنٹرول کے تابع ہیں اور ان لوگوں سے نمٹنے کے لیے قانون سازی کی جا رہی ہے جو انہیں بطور ہتھیار استعمال کرتے ہیں،ہوم سیکرٹری کی درخواست پر ہم کراس بوز پر کنٹرول کو مضبوط کرنے کے آپشنز پر غور کر رہے ہیں، اس پر سال بھرسے کام جاری رہتا ہے ہم عوام کی حفاظت کو برقرار رکھنے کے لیے تمام متعلقہ قوانین کا جائزہ لیتے ہیں یہ اقدام کرسمس کے دن ونڈسر کیسل میں ایک 19 سالہ شخص کو گرفتار کرنے کے بعد سامنے آیا ہے جب مبینہ طور پر کراس بو کے قبضے میں تھا۔میٹروپولیٹن پولیس نے کہا کہ اس شخص کے خلاف مینٹل ہیلتھ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے جسونت سنگھ چیل کے نام سے مشتبہ شخص کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ اس نے اسنیپ چیٹ پر دوستوں کو ایک ویڈیو بھیجی تھی جس میں ایک نقاب پوش شخص کو ایک کراسبو پکڑے ہوئے اور کیمرے کو مخاطب کرتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔ویڈیو میں ا س شخص کا کہنا ہے کہ وہ بدلہ کے مشن میں ملکہ کو قتل کرنا چاہتا ہے ،سیکیورٹی کی خلاف ورزی کے نتیجے میں ماہرین نے پولیس سے شاہی خاندان کی حفاظت کے چیلنج کے لیے اسٹیپ اپ کا مطالبہ کیا کیونکہ وہ وسیع و عریض ونڈسر کیسل اسٹیٹ میں زیادہ وقت گزارتے ہیں،جسونت سنگھ چیل کے والد جسبیر سنگھ چیل جو 57برس کی عمر میں ایک سافٹ وئیر انجینئر کے طو رپر چار بستروں والے گھر میں مقیم اور نارتھ بیڈسلے ہیمپشائر کے گاؤں میں ایک پرائیویٹ اسٹیٹ میں آئی ٹی کمپنی چلاتے ہیں نے کہا ہے کہ کچھ خوفناک حد تک غلط ہو گیا ہے، وائٹ ہال کے ذرائع نے بتایا کہ حکام کو ہدایت کی گئی تھی کہ وہ ونڈسر کیسل کی گرفتاری سے کوئی سبق سیکھیں،کراسبو قوانین کے جائزے میں جو اس سال کے شروع میں حکم دیا گیا تھا پر عمل درآمد بہتر بنائیں، ہمیں اس سے بات کرنے کا موقع نہیں ملا لیکن ہم اس سے وہ مدد حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جس کی اسے ضرورت ہے، ہم ایک مشکل وقت سے گزر رہے ہیں، اس مسئلے کو حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور یہ آسان نہیں ہے، یہ امر قابل ذکر ہے کہ سامنے آنیوالی ویڈیو فوٹیج میں دیکھا گیا ہے کہ نقاب پوش اور ہڈوں والے 19 سالہ نوجوان کا مقصد کیمرے پر سیاہ کراسبو ہے جب وہ 1919 کے امرتسر، یا جلیانوالہ باغ کے قتل عام جس میں برطانوی فوجیوں نے سینکڑوں ہندوستانی مظاہرین کو ہلاک کر دیا تھا کا بدلہ لینے کے لیے بادشاہ کو قتل کرنے کا عہد کر رہا ہے۔