مصر میں برف باری سے نظام زندگی مفلوج
قاہرہ،دسمبر۔کل سوموار کو مصر کے مختلف علاقوں میں ہونے والی برف باری اور اور خراب موسم سے نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا۔ تعلیمی ادارے بند، ٹریفک معطل اور بنرگاہوں پر سرگرمیاں بھی متاثر ہوئیں۔ملک کے شمال میں اسکندریہ گورنری میں شدید برف باری ہوئی جس نے شہر کی سڑکوں کو ڈھانپ لیا جب کہ دقہلیہ، کفر الشیخ، دمیاط، بحیرہ، شرقیہ اور قلیوبیہ کی گورنری موسلا دھار بارش کی زد میں آگئیں۔حکام نے سڑکوں سے پانی پمپ کرنے اور برف ہٹانے کے لیے سیکڑوں کاریں اور آلات بھیجے۔ شہریوں کو خبردار کیا کہ وہ غیرضروری طورپر اپنے گھروں سے باہر نہ نکلیں۔برف باری کے باعث قاہرہ، الجیزا، اسکندریہ، قلیوبیہ، دمیاط، کفر الشیخ، دقہلیہ، مینوفیہ اور مطروح میں اسکول بند کردیے گئے۔اسی سیاق و سباق میں اسکندریہ پورٹ اتھارٹی نے موسم کی صورتحال بہتر ہونے تک جنرل اتھارٹی آف اسکندریہ اور دخیلہ بندرگاہوں کو بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ بحیرہ احمر کی بندرگاہوں کی جنرل اتھارٹی نے شرم الشیخ سمندری بندرگاہ کو خراب موسم کی وجہ سے بند کرنے کا اعلان کیا۔