ٹی ٹوئنٹی 2021، بابر اعظم اور محمد رضوان پاکستان کی فتوحات کا مرکزی کردار
کراچی،دسمبر۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر بیٹرمحمد رضوان 2021میں ٹی ٹوئینٹی میں پاکستان کی فتوحات کے مرکزی کردار رہے۔محمد رضوان نے ٹی 20 میں سب سے زیادہ 1326 رنز بنائے۔ جس میں ایک سنچری اور 12 نصف سنچریاں شامل ہیں۔س سال نصف سنچریوں کا ریکارڈ بھی محمد رضوان کے پاس ہے اور انہوں نے 42 چھکوں اور 199 چوکوں کا ریکارڈ بھی اپنے نام کیا ہے۔محمد رضوان اور بابر اعظم نے جنوبی افریقا کے خلاف 197 رنز بنائے تھے اور یہ پہلی وکٹ کی سب سے بڑی شراکت بھی قائم کی۔بابر اعظم اور محمد رضوان نے ایک مرتبہ پھر بیٹنگ ریکارڈ میں بھارتی جوڑی روہیت شرما اور کے ایل راہول کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ دونوں کی 27 اننگز میں یہ مجموعی طور پر چھٹی سنچری پارٹنر شپ تھی۔بھارت کے روہیت شرما اور کے ایل راہول نے 5، 5 سنچری پارٹنر شپ بنا رکھی تھیں۔ابر اعظم اور محمد رضوان سب سے زیادہ مرتبہ 150 یا اس سے زائد رنز کی پارٹنر شپ بنانے والی جوڑی بھی ہے، دونوں نے 4 مرتبہ ٹیم کے لیے یہ پارٹنر شپ قائم کی۔پاکستان نے ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست دی تھی جو ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان کی سب سے بڑی جیت ہے۔بیٹرزنے رواں سال 147 چھکے لگائے جو دنیا میں دوسری ٹیم بن گئی ہے۔پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف کراچی کے آخری ٹی 20 میچ میں 208 رنز کے ہدف کو حاصل کیا تھا جو سب سے بڑا ٹارگٹ تھا، اس سے قبل پاکستان نے جنوبی افریقا کے خلاف 204 رنز کا ہدف حاصل کیا تھا۔