فائزر اور موڈرنا بہترین ویکسین اور اوورآل بوسٹ دیتی ہیں یوکے ٹرائلز
لندن ،دسمبر۔ فائزر اور موڈرنا جیبس بہترین اوور آل بوسٹ دیتے ہیں۔ یہ بات یوکے ٹرائلز سے معلوم ہوئی ہے۔ سات مختلف جیبس کے یوکے ٹرائلز سے معلوم ہوا ہے کہ برطانیہ میں بوسٹرز کے طور پر استعمال کی جانے والی فائزر اور موڈرنا ویکسینز بہترین اوور آل بوسٹ رسپانس دیتی ہیں۔ کوویڈ بوسٹر جیبس کس طرح کام کرتے ہیں، یہ ٹرائل اس بارے میں پہلی سٹڈی ہے اور بوسٹرز کے لئے ان دونوں ویکسینز کو استعمال کرنے کے برطانیہ کے جلدی فیصلہ کرنے کو بجا قرار دیتی ہے۔ ٹیسٹ کی جانے والی تمام ویکسینز کچھ درجے تک مزاحمت میں اضافہ کرتی ہیں۔ ریسرچ کرنے والوں کا کہنا ہے کہ اس بارے میں امید افزا علامات ملی ہیں کہ بوسٹرز اب بھی اومی کرون سے موت اور بیماری سے تحفظ دیں گے۔ باور کیا جاتا ہے کہ نتائج سے برطانیہ اگلے دو سال کے لئے دونوں ویکسینز کی اضافی طور پر 114ملین خوراکوں کا آرڈر دینے پر مائل ہوا ہے۔ بوسٹرز انفیکشن کے خطرے کو 93 فیصد سے زائد کم کرسکتے ہیں۔ برطانیہ میں 18سال سے زائد بالغ افراد کو ایک بوسٹر جیب کی پیش کش کی جارہی ہے جو عام طور پر فائزر ہے یا موڈرنا جبکہ سائنسدان اومی کرون ویرینٹ کے بارے میں مزید پتہ لگا رہے ہیں، اس ہفتے کے شروع میں فائزر کے سربراہ نے کہا تھا کہ کوویڈ کے خلاف بوسٹرز ایک سالانہ ایونٹ بن سکتے ہیں۔ 3ہزار بالغ افراد کی سٹڈی میں، جس کی قیادت یونیورسٹی آف سائوتھمپٹن نے کی اور جو لانسٹ میں شائع ہوئی ہے۔ اسٹرا زنیکا یا فائزر کی دوسری خوراک کے بعد بوسٹرز کو 3 ماہ دیئے گئے جو وہ گیپ ہے، جو اب برطانیہ میں تجویز کیا جاتا ہے، جن سات مختلف ویکسینز کے ٹیسٹ کئے گئے وہ تمام محفوظ پائی گئیں اور ان کے ضمنی اثرات میں سر درد اور تھکن شامل ہیں۔ تمام ساتوں ویکسینز نے آکسفورڈ اسٹرا زنیکا کی خوراکوں کے بعد مزاحمت میں اضافہ کیا اور چھ فائزر کی دو خوراکوں کے بعد موثر پائی گئیں جبکہ کچھ نے دوسروں سے بہتر کام کیا۔ مجموعی طور پر ایم آر این اے ویکسینز موڈرنا اور فائزر نے اینٹی باڈیز اور ٹی سیلز کو بہترین بوسٹ دیا جو ویکسینز کے کام کرنے میں اہم عوامل ہیں۔ ویکسینز 70 سال سے زائد اور 70 سال سے کم عمر کے افراد میں مساوی طور پر موثر پائی گئیں۔ ریسرچ کرنے والوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے وائرس کے تمام ویرینٹس سے مضبوط رسپانس معلوم کیا ہے، جن میں الفا، ڈیلٹا اور بنیادی قسم شامل ہے اور امید ہے کہ یہ اومی کرون کے خلاف بھی تحفظ میں تبدیل ہوجائے گا۔ تاہم انہوں نے خبردار کیا کہ یہ معلوم کرنے کے لئے سنگین بیماری کے خلاف طویل المدتی تحفظ کے لئے اس کا کیا مطلب ہے۔ مزید ڈیٹا کی ضرورت ہوگی۔ سٹڈی سے پتہ چلا کہ اے زیڈ کی دو خوراکیں حاصل کرنے والوں میں موڈرنا کے ایک بوسٹر کے بعد اینٹی باڈی لیولز میں 30گنا زائد اور فائزر کے بوسٹر کے بعد25گنا اضافہ ہوا۔ فائزر کی دو خوراکوں کے بعد جو ہائر بیس لائن پروٹیکشن دیتی ہے، ان ہی ویکسینوں نے اینٹی باڈی لیولز کو بلند کیا، یونیورسٹی ہاسپٹل سائوتمپٹن این ایچ ایس فائونڈیشن ٹرسٹ میں ٹرائلز کی قیادت کرنے والے پروفیسر ساول فاسٹ نے کہا ہے کہ یہ حوصلہ افزا امر ہے کہ ویکسینز کی ایک وسیع رینج اسٹرا زنیکا یا فائزر بائیو این ٹیک کی تیسری خوراک کی طرح فوائد ظاہر کرتی ہے۔ یہ برطانیہ اور دنیا بھر میں بوسٹر پروگرامز کو تیار کرنے میں لچکداری اور اعتماد دیتی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ہسپتال میں داخلے اور اومی کرون سے موت سے تحفظ کے لئے یہ موثر رہے گی اور اومی کرون کو موجودہ ویکسینز سے نمٹا جاسکے گا۔ یونیورسٹی آف نوٹنگھم میں مالیکولر وائرو لوجی کے پروفیسر جوناتھنن بال نے کہا ہے کہ یہ ڈیٹا دیکھنا خوش آئند ہے کہ جو بلاشبہ برطانیہ کی ویکسین بوسٹر اپروچ کا فیصلہ کرنے میں اہم ہے۔ یہ واضح طور پر ثابت ہوتا ہے کہ تمام بوسٹرز کم از کم آپ کی کوویڈ امیونٹی کے کم از کم ایک پہلو کو اجاگر کرتے ہیں۔ آکسفورڈ اسٹرا زنیکا ویکسین اس وقت180سے زائد ممالک میں استعمال کی جارہی ہے اور باور کیا جاتا ہے کہ دنیا بھر میں ایک ملین سے زائد جانیں بچا چکی ہے۔ فائزر 145سے زائد ملکوں میں استعمال کی جارہی ہے اور برطانیہ گزشتہ سال ویکسین کی منظوری دینے والا پہلا ملک تھا۔ برطانیہ نے جمعرات کو مزید53945کوویڈ کیسز کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ مزید 141افراد ہلاک ہوگئے۔