رانی مکھرجی کی5 سالہ بیٹی ڈیزائنر بن گئی
ممبئی،نومبر۔معروف بالی ووڈ اداکارہ رانی مکھرجی کی پانچ سالہ بیٹی ادیرا اپنی والدہ کی ڈریس ڈیزائنر بن گئی۔حال ہی میں رانی مکھرجی نے اپنے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ ان کی فلم ’بنٹی اور ببلی 2‘ میں جو ملبوسات انہوں نے پہنے ہیں، وہ ان کی پانچ سالہ بیٹی ادیرا کا انتخاب ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ان کی بیٹی ادیرا نا صرف فلم کی کاسٹ اور عملے کے ساتھ ابوظہبی اور لندن گئی تھیں بلکہ اس نے رانی مکھرجی کی فلم کی عکس بندی کے لیے کپڑوں کا انتخاب کرنے میں بھی مدد کی۔انہوں نے مزید بتایا ’ان کی بیٹی فلم کی شوٹنگ کا حصہ تھی، جب وہ ابوظہبی میں شوٹنگ کر رہی تھیں اور یہاں تک کہ اس نے بہت سے ملبوسات اور جیولری کے انتخاب میں ان کی مدد بھی کی‘۔رانی مکھرجی نیبتایا کہ ’انہیں یاد ہے کہ وہ لندن میں تھیں، جب ادیرا ان کے ساتھ آئی اور اصرار کیا کہ وہ چیزوں کے انتخاب میں ان کی مدد کرنا چاہتی ہے‘انہوں نے بتایا کہ ’اس نیاکیلے ہی ہر چیز کا انتخاب کیا‘۔خیال رہے کہ ادیرا، اداکارہ رانی مکھرجی اور یش راج فلمز کے چیئرپرسن آدتیہ چوپڑا کی بیٹی ہیں۔رانی مکھرجی نے اپریل 2014 میں اٹلی میں ایک نجی تقریب میں آدتیہ کے ساتھ شادی کی تھی اور شادی کے ایک سال بعد اس جوڑی کے ہاں ان کی بیٹی ادیرا کی پیدائش ہوئی تھی۔