امیتابھ بچن کا اپنی ہی تصاویر پر دلچسپ تبصرہ
ممبئی،نومبرمعروف بالی ووڈ اسٹار امیتابھ بچن نے اپنی ہی تصاویر پر ایسا دلچسپ تبصرہ کیا کہ مداح اپنی ہنسی نہ روک سکے۔امیتابھ بچن نیفوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر اپنے مشہور شو ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ کے سیٹ سے اپنی چند تصاویر شیئر کی ہیں۔انہوں نے چیک والا کوٹ سوٹ پہنے اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’ نیچے ہرا بوٹ ، اوپر میچنگ والا سوٹ۔‘ انہوں نے اسی سوٹ میں ایک اور تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’سوٹ وہی ہے، بس بوٹ بدلا ہے۔‘کیونکہ اس تصویر میں انہوں نے ہرے رنگ کے بجائے کالے رنگ کیبوٹ پہنے ہوئے ہیں۔امیتابھ بچن نے اپنی آخری انسٹاگرام پوسٹ میں پیچھے سے لی ہوئی اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’شو بزنس میں آپ سامعین کو کبھی اپنی پیٹھ نہیں دکھاسکتے، جب تک کہ آپ کو ایسا کسی خاص مقصد کے لیے کرنا ہو۔‘