شاہ رخ خان کی منیجر کو ممبئی پولیس نے کیوں طلب کیا؟

ممبئی،نومبر۔بولی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان کی منیجر پوجا دادلانی کو ممبئی پولیس نیطلب کرلیا ہے۔ میڈیا کے مطابق ممبئی پولیس کے ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ پوجا کو جاری منشیات برآمدگی کیس کے معاملے سے منسلک بھتہ خوری کے کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں تفتیش کیلیے طلب کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پوجا دادلانی کو نارکوٹکس کنٹرول بیورو کی ٹیم کی طرف سے بھی تفتیش کے لییطلب کیا جاسکتا ہے۔رپورٹس میں یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ پوجا دادلانی نے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کی خصوصی تفتیشی ٹیم (ایس آئی ٹی) سے مزید وقت مانگا ہے۔خیال رہے کہ ممبئی پولیس کیخصوصی تحقیقاتی یونٹ (SIT) کوپوجا دادلانی کی گوساوی اور سیم ڈیسوزا سے لوئر پیرل ہوٹل میں ہونے والی ملاقات کی سی سی ٹی وی فوٹیج ملنے کے بعد پوجا دادلانی کا نام تحقیقات میں سامنے آیا۔میڈیا کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ممکن ہے کہ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کے کروز شپ ڈرگز کیس میں ’بھتہ خوری‘ کے الزامات کی تحقیقات کرنے والی ٹیم اب گوساوی کے خلاف مقدمہ درج کرے اورپوجا دادلانی کو ان کا بیان ریکارڈ کرنے کے لیے بلائے گی۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے سیم ڈی سوزا نے قبل از گرفتاری ضمانت کے لیے ممبئی ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔ انہوں نیاپنی درخواست میں دعویٰ کیا کہ گوساوی نے آریان خان کو رہا کرانے کے لیے شاہ رخ خان کی منیجر سے 50 لاکھ روپے لیے تھے، اور یہ رقم اس کیس میں 23 سالہ آریان خان کو این سی بی کی جانب سے گرفتاری کے بعد واپس کر دی گئی تھی۔

 

Related Articles