پٹرول 35 پیسے مہنگا ہوا، ڈیزل مستحکم
نئی دہلی، 31اکتوبر۔ عالمی بازار میں خام تیل کے بلند ترین سطح پر قائم رہنے کے درمیان پٹرول- ڈیزل کی قیمتوں میں گھریلو سطح پر مسلسل ساتویں دن پٹرول 35 پیسے مہنگا ہو گیا لیکن ڈٖیزل میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا جس کے بعدقومی دارالحکومت نئی دہلی میں پٹرول 110روپے فی لیٹر سے تجاوز کر گیا۔ دہلی میں پٹرول 110.04 روپیے کے اب تک کی اعلیٰ سطح پر پہنچ گیا ۔ ڈیزل 98.42 روپیے فی لیٹر پر مستحکم رہا۔ اکتوبر میں 31 دنوں میں سے 24 دنوں کی قیمتوں میں اضافے ہوئے تھے اور اس دوران پٹرول 7.70 روپیے فی لیلٹر اورڈیزل 8.30 روپیے فی لیٹر مہنگا ہو گیا تھا۔ آج کو ملا کر 26 دنوں میں پٹرول 8.20 روپیے کا اضافہ ہوچکا ہے۔ ملک میں جھارکھنڈ میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں فرق ختم ہونے کے قریب پہنچ گیا تھا لیکن آج صرف پٹرول میں اضافہ ہونے سے اب پٹرول زیادہ ہو گیا ہے۔ آج کے اضافے کے بعد ریاست کے دارالحکومت رانچی میں پٹرول 104.20 روپیے فی لیٹر پر پہنچ گیا ہے جبکہ ڈیزل 103.83 روپیے فی لیٹر پر ہے۔ اس اضافے کے بعد ممبئی میں پٹرول 115.85روپے اور ڈیزل 106.62روپے فی لیٹر، مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں سب سے مہنگا پٹرول 118.83روپے فی لیٹر اور ڈیزل 107.90فی لیٹر، پٹنہ میں پٹرول 113.79روپے اور ڈیزل بنگلورو میں پٹرول 113.93 روپیے اور ڈیزل 104.50 روپیے فی لیٹر پر پہنچ گیا ہے۔ کولکاتا میں بھی پٹرول 109.49روپے فی لیٹر اور ڈیزل 101.56 روپے فی لیٹر پر پہنچ گیا ہے۔ نوئیڈا، دہلی این سی آر میں پٹرول کی قیمت 107.20 روپے اور ڈیزل کی قیمت 99.12 روپیے فی لیٹر ہے۔ابھی ملک کے تمام بڑے شہروں میں پٹرول کی قیمت 110 روپے فی لیٹر سے تجاوز کر گئی ہے۔ ڈیزل بھی بیشتر شہروں میں سنچری لگا چکا ہے۔بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت اب بھی بلند سطح پر ہے۔ سنگاپور میں خام تیل کی تجارت منگل کو اضافے کے ساتھ شروع ہوئی۔ برینٹ کروڈ 0.24 فیصد اضافے کے ساتھ 84.91 ڈالر فی بیرل اور یو ایس کروڈ 0.07 فیصد اضافے کے ساتھ 84.11 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کر رہا ہے۔آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق دہلی میں پٹرول 110.04 روپیے فی لیٹر اور ڈیزل 98.42 روپے فی لیٹر پر پہنچ گیا۔پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی کی بنیاد پر ہر دن صبح 6 بجے سے نئی قیمتوں کا نفاذ کیا جاتا ہے۔