آرایل ڈی اقتدارمیں آئی تو ایک کروڑنوجوانوں کو نوکریاں دے گی:جینت چودھری

متھرا ،اکتوبر ۔راشٹریہ لوک دل (آر ایل ڈی) کے قومی صدر جینت چودھری نے آئندہ اسمبلی انتخابات میں آر ایل ڈی-ایس پی اتحاد کی جیت کو یقینی بتاتے ہوئے وعدہ کیا کہ حکومت بننے پر ایک کروڑ نوجوانوں کو نوکریاں دی جائیں گی۔چودھری نے یہاں نامہ نگاروں کو بتایا کہ اتر پردیش کے آئندہ اسمبلی انتخابات کے لئے سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے ساتھ اتحاد کاخاکہ طے کئے جانے کے معاملے پر دونوں جماعتوں کے درمیان بات چیت جاری ہے اورجلد ہی اس عمل کو مکمل کرلیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اترپردیش میں اقتدراکی کلید کسانوں اور نوجوانوں کے ہاتھ میں ہوگی۔ یہ پہلے ہی طے ہوچکا ہے کہ آئندہ اسمبلی انتخابات ایس پی کے ساتھ مل کر لڑے جائیں گے۔ انتخابی حکمت عملی کو حتمی شکل دینے کے لیے ایس پی قیادت سے بات چیت جاری ہے۔ انہوں نے وعدہ کیا کہ ان کی مخلوط حکومت بنتی ہے تو ایک کروڑنوجوانوں کونوکریاں دی جائیں گی۔ اس کے لیے صنعتوں کو فروغ دے کر روزگار کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔ آر ایل ڈی سربراہ نے پولیس بھرتی میں عمر کی حد بڑھانے کا بھی وعدہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بنی تو بجلی کے پرانے بل معاف ہوں گے اور بجلی کی قیمت موجودہ قیمت سے نصف کردی جائے گی۔

Related Articles