بورس جانسن نے یورپی یونین کے ساتھ بریگزٹ کے حقیقی مطلب کو کبھی نہیں سمجھا، ڈومینک کمنگز
لندن ،اکتوبر(پی ایس بورس جانسن کے سابق چیف ایڈوائزر ڈومینک کمنگز نے کہا ہے کہ وزیراعظم بورس جانسن یورپی یونین کے ساتھ بریگزٹ کے حقیقی مطلب کو کبھی نہیں سمجھ سکے۔ ڈومینک کمنگز نے ٹویٹس کی ایک اشتعال انگیز سیریز میں کہا کہ وہ ہمیشہ ٹرالی حاصل کرنیکا ارادہ رکھتے تھے۔ ڈومینک کمنگز کی یہ تازہ ترین مداخلت اس کے بعد سامنے آئی جب بریگزٹ منسٹر لارڈ فراسٹ نے اس بریگزٹ ڈیل میں شامل ناردرن آئرلینڈ پروٹوکول میں تبدیلیوں کیلئے برطانیہ کے مطالبات تجویز کئے، جس پر وزیراعظم بورس جانسن نے جنوری 2020 میں دستخط کئے تھے۔ سابق چیف ایڈوائزر نیکہا کہ جب بورس جانسن کو اس ڈیل کی حقیقی پیچیدگیوں کا ادراک ہوا تو انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ اس پر کبھی رضامند نہیں ہوئے تھے لیکن کمنگز کا کہنا ہے کہ وہ جھوٹ تھا۔ انتخابی مہم کیدوران جانسن نے بارہا یہ کہا تھا کہ برسلز کے ساتھ انحلا سیٹلمنٹ پر ان کی بات چیت ہو گئی ہے، جس میں ناردرن آئرلینڈ پروٹوکول بھی شامل ہے جو ایک عظیم ڈیل تھی اور یہ دستخط کیلئے تیار ہے۔ ڈومینک کمنگز نے کہا کہ میں نے جو کہا ہے کہ اس کا مطلب یہ نہیں کہ وزیراعظم 2019 کے عام انتخابات میں جھوٹ بول رہے تھے لیکن ان کے پاس کوئی سکوبائیڈو نہیں تھا کہ انہوں نے جس معاہدے پر دستخط کئے ہیں، اس کا مطلب کیا ہے۔ انہوں نے نومبر 2020 تک کسٹم یونین چھوڑنے کے مطلب کو نہیں سمجھا تھا۔ جب وزیراعظم کو حتمی طور پر اس کا پتہ چلا تو انہوں نے بڑبڑانا شروع کر دیا کہ اگر میں اس کو سمجھ جاتا تو اس پر کبھی دستخط نہ کرتا (لیکن یہ جھوٹ تھا)۔ مسٹر کمنگز کو 2016 کی کامیاب لیو ووٹ کمپین کا ماسٹر مائنڈ ہونے کا کریڈٹ جاتا ہے۔ ان کا کہنا ہیکہ جب 2019 میں بورس جانسن نمبر 10 میں داخل ہوئے تھے تو اس وقت ملک کو صدی کے بدترین آئینی بحران کا سامنا تھا جس کو وہ بینو (صرف نام میں بریگزٹ) یا دوسرے ریفرنڈم کیلئے گہری صورت حال قرار دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم یہ کام بہترین آپشن کے ساتھ کر سکتے تھے اور جس طرح ہم نے الیکشن میں لیبر پارٹی (جیرمی کوربن) کو شکست سے دوچار کیا تھا اسی طرح اس صورت حال سے بھی نکل سکتے تھے لیکن ہم نے ایسا نہیں کیا۔ انہوں نے ان تاثرات کو مسترد کر دیا کہ اگر ہم انخلا کے ان عناصر کو چھوڑ دیتے تو اس کا مطلب ہوتا کہ ہم بین الاقوامی قانون توڑ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری ترجیحات کا مطلب ہے کہ ہر وقت بین الاقوامی قانون توڑنے والے لوگوں کے ساتھ مذاکرات میں انٹرنیشنل قانون کو استعمال کرنے والے وکلاء سے الجھنے کے مقابلے میں بریگزٹ حاصل کرنا 10 ہزار گنا زیادہ اہم تھا۔