ہیتھرو ائرپورٹ سے ستمبر میں 2.6 ملین مسافروں نے سفر کیا

لندن ،اکتوبر۔ ہیتھرو ائرپورٹ پر گزشتہ ماہ کورونا وائرس پینڈامک سے پہلے کی سطح کے مقابلے میں 38 فیصد رہی۔ ہیتھرو ائرپورٹ کے مطابق ستمبر کے دوران ویسٹ لندن ائرپورٹ سے 2.6 ملین مسافروں نے سفر کیا جو کہ ستمبر 2019کی تعداد 6.8 ملین سے کہیں کم ہے۔ اس کا بڑا سبب نارتھ امریکن ٹریفک میں کمی ہے جو کہ 2019کی سطح کے مقابلے میں ایک چوتھائی ہے۔ کورونا وائرس کوویڈ 19پینڈامک کے دوران امریکہ کو برطانوی وزیٹرز کیلئے بند کر دیا گیا تھا۔ تاہم نومبر سے مکمل طور پر ویکسی نیشن کرنے والے افراد کیلئے پابندیاں ختم کر دی جائیں گی۔ ہیتھرو ائرپورٹ کا کہنا ہے کہ یورپی یونین میں اس کے حریف ائرپورٹس پر موسم گرما میں زیادہ سرگرمی ہے۔ ستمبر 2019 کے مقابلے میں رواں سال ستمبر میں کارگو والیوم میں سات فیصد کمی واقع ہوئی، جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ کورونا وائرس پابندیوں کی وجہ سے برطانیہ کی ایکسپورٹ اور سپلائی چینز کو کس قدر اقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔ دریں اثناء￿ ہیتھرو ائرپورٹ نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ آئندہ سی او پی 26 کلائیمیٹ کانفرنس کو برطانیہ میں سسٹین ایبل فیول (ایس اے ایف) کی پروڈکشن کو بڑھانے کیلئے پالیسیوں کے اعلان کیلئے استعمال کرے۔ ہیتھرو ائرپورٹ کے چیف ایگزیکیٹو جان ہالینڈ کے نے کہا کہ ہمارا یہ مقصد ہونا چاہئے کہ 2019 گلوبل ایوی ایشن میں فوسل فیول کیلئے بہترین سال تھا۔ انہوں نے کہا کہ برطانوی لیڈرشپ سی او پی 26 میں برطانیہ میں گلوبل ایوی ایشن کو ڈی کاربونائزڈ کرنے کیلئے حقیقی کردار ادا کر سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ میں سسٹین ایبل فیول کی جانب پیشرفت میں فرق کو بڑھانے کیلئے مختلف کنٹریکٹس کو استعمال کرنیخ کا ایک پلان تیار کیا جا سکتا ہے جو مستقبل کی جنریشنز کیلئے فلائنگ کے فوائد کی حفاظت کرے گا۔ ایس اے ایف (سسٹین ایبل فول) کروڈ آئل کے سوا دیگر میٹریلز سے تیار کیا جاتا ہے اور روایتی جیٹ فیول کے مقابلے میں 80 فیصد تک کم کاربن کا اخراج کرتا ہے۔

Related Articles