دیپیکا کا پسندیدہ اداکار کون ہے؟
ممبئی،اکتوبر۔لی ووڈ سْپر اسٹار دیپیکا پڈوکون کے پسندیدہ اداکار کا نام سامنے آگیا۔دیپیکا پڈوکون بالی ووڈ کی سب سے پسندیدہ اور کامیاب اداکارہ ہیں، لاکھوں دلوں پر راج کرنے والی دیپیکا پڈوکون نے اپنے پسندیدہ اداکار کا نام بتاکر مداحوں کو حیران کردیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق دیپیکا پڈوکون سے سال 2017 میں اْن سے اْن کے پسندیدہ اداکار کے بارے پوچھا گیا تھا جس کے جواب میں اداکارہ نے تیلگو اداکار مہیش بابو کا نام لیا تھا۔دیپیکا پڈوکون نے کہا تھا کہ تیلگو اداکار مہیش بابو اْن کے پسندیدہ اداکار ہیں اور وہ اْن کے ساتھ اسکرین پر کام بھی کرنا چاہتی ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق دیپیکا کے علاوہ بھی دیگر بھارتی اداکاراؤں کو مہیش بابو پسند ہیں اور وہ اْن کے ساتھ کام کرنے کی خواہشمند بھی ہیں۔واضح رہے کہ مہش بابو کو ساؤتھ انڈین فلم انڈسٹری سمیت بالی ووڈ میں بھی بہت پسند کیا جاتا ہے اور اْن کا شمار کامیاب اور معروف اداکاروں میں ہوتا ہے۔