ترک ڈرامہ’ارطغرل غازی‘ کی معروف اداکارہ نے شادی کرلی
استنبول،اکتوبر۔شہرہ آفاق ترک ڈرامہ سیریز ارطغرل غازی میں اداکارہ گونچا گل یا آئیکس کا کردار ادا کرنیوالی زینب کزلتان نے شادی کرلی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام کی سٹوری میں ترک اداکارہ زینب کے حوالے سے ایک سکرین شاٹ شیئر کیا گیا جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک تصویر کے ساتھ ہنی مون لکھا گیا ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اداکارہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئی ہیں۔واضح رہے کہ زینب نے ترکی کے تاریخی ڈرامہ سیریز ارطغرل غازی میں ارطغرل کے ساتھی ترگت کی اہلیہ کا کردار ادا کیا تھا اور وہ اپنے اس کردار کی وجہ سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئی تھیں۔اداکارہ کی جانب سے اپنے انسٹاگرام پر شیئر کی گئیں دیگر پوسٹ کو دیکھا جائے تو اندازہ ہوتا ہے کہ انہوں نے کین سکیلڈیز سے شادی کی ہے جو کہ پیشے کے لحاظ سے ایک فنکار ہیں۔یاد رہے کہ ’ارطغرل غازی‘ کو دنیا بھر میں کامیابی سمیٹنے کے بعد گزشتہ برس رمضان میں وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر سرکاری نشریاتی ادارے پر اردو میں ڈب کر کے نشر کیا گیا تھا جبکہ گزشتہ روز ارطغرل غازی کے بیٹے عثمان پر بنائی گئی سیریز کورولش عثمان کے تیسرے سیزن کی پہلی قسط جاری کی گئی۔