میں اس مشکل وقت میں شاہ رخ خان کے ساتھ کھڑا ہوں ، ہنسل مہتا
ممبئی،اکتوبر,بالی ووڈ کے معروف ڈائریکٹر ہنسل مہتا کا بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی منشیات کے کیس میں گرفتاری کے بعد اداکار کی حمایت کرتے ہوئے کہنا ہے کہ والدین کے لیے سب سے تکلیف دہ چیز اپنے کسی بچے کو مشکل میں دیکھنا ہے۔ہنسل مہتا نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیٹے آریان خان کی گرفتاری پر اداکار شاہ رخ خان کی حمایت کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’والدین کے لیے سب سے تکلیف دہ چیز اپنے کسی بچے کو مشکل میں دیکھنا ہے۔‘انہوں نے مزید لکھا کہ ’اور اس وقت تکلیف میں مزید اضافہ ہو جاتا ہے جب لوگ قانون کا فیصلہ سنانے سے پہلے ہی اپنے نتائج اخذ کرنا شروع کر دیتے ہیں۔‘انہوں نے لکھا کہ ’یہ والدین اور والدین کے بچے کے تعلقات کی بے عزتی اور سراسر نا انصافی ہے۔‘آخرمیں ڈائریکٹر ہنسل مہتا نیکہا کہ وہ اس مشکل وقت میں شاہ رخ خان کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کی پوری حمایت کرتے ہیں۔خیال رہے کہ اس سے قبل اداکار سلمان خان، ہدایت کار پوجا بھٹ اور اداکار سنیل شیٹی بھی شاہ رخ خان کی حمایت میں بیانات دے چکے ہیں۔