آئیسا کی قومی صدر نیہا بورا نے دہلی پولیس کے نوٹس کو ہائی کورٹ میں چیلنج کیا
نئی دہلی، آل انڈیا اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن (آئیسا) کی قومی صدر نیہا بورا نے دہلی پولیس کی جانب سے جاری نوٹس کو دہلی ہائی کورٹ میں چیلنج کیا ہے۔ اپنی عرضی میں انہوں نے 10 ہزار روپے کے ذاتی مچلکے جمع کرانے اور امن و امان برقرار رکھنے کی ہدایت دینے والے حکم کو چیلنج کیا ہے۔دہلی ہائی کورٹ میں فی الحال دسہرے ک
ی تعطیلات جاری ہیں اور عدالت 26 اکتوبر کو دوبارہ کھلے گی۔ نیہا بورا کی قانونی ٹیم تعطیلات کے دوران ہی عرضی پر سماعت کی درخواست کرسکتی ہے۔دہلی پولیس نے 18 اکتوبر کو نیہا بورا کو نوٹس جاری کرکے 19 اکتوبر کو اسپیشل ایگزیکٹیو مجسٹریٹ کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت دی تھی۔ نوٹس میں کہا گیا تھا کہ ان کے خلاف جاری جانچ کے دوران امن برقرار رکھنے کے لیے بھارتیہ ناگرک سرکشا سنہتا (بی این ایس ایس) کی دفعہ 126 کے تحت ایک ضامن کے ساتھ 10 ہزار روپے کا ذاتی مچلکہ جمع کرائیں۔




