تھری ڈیڈز واکنگ کمپین، اسکولز میں مینٹل ہیلتھ پروویڑن کو فروغ دے رہے ہیں، سوناک
لندن ،اپریل ۔ خودکشی کے واقعات میں بیٹیوں سے محروم ہونے والے تین باپ اپنی سکولز میں مزیدمینٹل ہیلتھ سپورٹ کمپین کے دوران وزیراعظم رشی سوناک سے ملے۔ اینڈی ایری، مائیک پامر اور ٹم اوون نے اپنی 3 ڈیڈز واکنگ کمپین میں برطانیہ بھر میں سفر کیا ہے اور وہ اس کمپین کے دوران خودکشی سے بچاؤ کے اسباق کو نصاب کا لازمی حصہ بنانے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ وزیراعظم رشی سوناک نے کہا کہ وہ ان افراد سے ملاقات کیلئے متحرک اور پر جوش تھے۔ ان کا کہنا ہے کہ سکولز میں مزید مینٹل ہیلتھ پروویڑن شروع کی جا رہی ہے۔ کمبریا کے مورلینڈ سے تعلق رکھنے والے مسٹر ایری، گریٹر مانچسٹر میں سیل کے مسٹر پامر اور نارفوک کے علاقے شولڈہم سے مسٹر اوون نے اپنی واک کے دوران چیرٹی کیلئے ایک ملین پونڈ سے زیادہ رقم جمع کی ہے۔ وزیراعظم رشی سوناک نے کہا کہ ان افراد کی کہانیوں نے میرے دل کو چھو لیا ہے کیونکہ میں خود بھی دو نوعمر بیٹیوں کا باپ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ آپ کو بیٹیوں کی موت کی شکل میں جو نقصان اٹھانا پڑا، وہ انتہائی المناک ہے لیکن پھر آپ نے اس دکھ کو خودکشی کے حوالے سے شعور اجاگر کرنے کیلئے چینلائز کرنا شروع کر دیا ہے تاکہ لوگوں کو یہ معلوم ہو سکے کہ ان کے پاس ایسی کوئی جگہ ہے، جہاں جا کر وہ اس معاملے پر بات کر سکتے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ آپ کی شعور اجاگر کرنے کی یہ کمپین انتہائی متاثر کن ہے اور آپ کا جذبہ قابل تعریف ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک چیز یہ ہے کہ ہم سکولز میں مینٹل ہیلتھ پروویڑن کو مزید پھیلا رہے ہیں اور ہمارے پاس مینٹل ہیلتھ کیلئے گرانٹس ہیں تاکہ آپ سکولز میں مینٹل ہیلتھ پروفیشنلز کو تربیت دے سکیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ آن لائن سیفٹی بل کی پارلیمنٹ سے منظوری حاصل کرنا حکومت کی ترجیح ہے۔ خودکشی کی حوصلہ افزائی کرنے والی کمیونی کیشنز کے مطابق سیلف ہارم کونٹینٹ غیرقانونی ہے۔ قبل ازیں حکومت نے کہا تھا کہ متناسب عمر میں بچوں کو سکولز میں سوسائیڈ پریوینشن (خودکشی سے بچاؤ) کے اسباق پڑھائے جا سکتے ہیں۔ اس کے جواب میں مسٹر اوون نے کہا کہ یہ لازمی تھا کہ رویئے صرف پروایکٹو نہیں بلکہ ری ایکٹو ہیں۔ اس کو تمام بورڈز میں یکساں سٹینڈرڈز کے ساتھ ہونا چاہئے تاکہ ہمارے تمام بچے اس سے فائدہ اٹھائیں۔ مسٹر اوون نے مزید کہا کہ جب آپ خودکشی کرنے والے 11 سال کے بچوں کی ماؤں اور باپوں کی بات کرتے ہیں تو ہمیں ان کے پاس جلد جانے اور بات کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ اگر ہم ایسا نہیں کرتے ہیں تو وہ اسے اپنے موبائل فون پر دیکھیں گے اور یہ صورت حال پوری دنیا کو تکلیف دے گی۔ وزیراعظم سوناک نے اتفاق کیا اور کہا کہ ہمیں اس بارے میں زیادہ محتاط رہنے کی ضرورت ہے کہ ہمارے نوجوانوں کو آن لائن کیا کچھ دکھایا جا رہا ہے۔ تھری ڈیڈز نے سب سے پہلے 2021میں ایک دوسرے کے گھروں کے درمیان فنڈ ریزنگ واک شروع کی تھی۔ پہلے وہ ایک دوسرے کو نہیں جانتے تھے اور انہوں نے اپنی بیٹیوں سوفی، بیتھ اور ایمیلی کی یاد میں 300میل (484کلومیٹر) پیدل سفر کیا۔