بیوروکریٹس کے فیصلے صرف اور صرف قومی مفاد پر مبنی ہوں: مودی
نئی دہلی، اپریل۔وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو نوکرشاہوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ملک نے انہیں ایک بڑی ذمہ داری دی ہے اور ان پر اعتماد کیا ہے، جس کو برقرار رکھتے ہوئے ان کے ہر فیصلے کی بنیاد صرف قومی مفاد ہونی چاہئے۔جمعرات کو یہاں سول سروسز ڈے کے موقع پر مبارکباد دیتے ہوئے مسٹر مودی نے کہا کہ ان کی حکومت ‘نیشن فرسٹ سٹیزن فرسٹ’ کے نعرے کے ساتھ اپنے فارمولے کے طور پر کام کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک نے بیوروکریٹس کو بہت بڑی ذمہ داری دی ہے اور ان پر اعتماد کیا ہے۔ اس اعتماد کو برقرار رکھتے ہوئے بیوروکریٹس کو بھی اپنے تمام فیصلوں میں صرف اور صرف قومی مفاد کو ہی مرکز میں رکھنا چاہیے۔انہوں نے کہا، ’’آج میں ہندوستان کی بیوروکریسی سے، ہندوستان کے ہر سرکاری ملازم سے، خواہ وہ ریاستی حکومت میں ہوں یا مرکزی حکومت سے، ایک درخواست کرنا چاہتا ہوں کہ ملک نے آپ پر بہت اعتماد کیا ہے، آپ کو موقع دیا ہے، اس اعتماد کو برقرار رکھیں۔ آپ کی خدمت میں آپ کے فیصلے کی بنیاد صرف اور صرف ملک کا مفاد ہونا مسٹر مودی نے کہا کہ جمہوریت میں سیاسی جماعتوں کی اپنی اہمیت ہوتی ہے لیکن نوکر شاہی کو یہ یقینی بنانا چاہیے کہ ٹیکس دہندگان کا پیسہ کسی پارٹی کے لیے خرچ نہ انہوں نے کہا کہ ملک کے امرت کال میں بیوروکریٹس کے کندھوں پر بہت بڑی ذمہ داری ہے اور انہیں ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے میں اہم کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ آزادی کی صدی اسی وقت ملک کی سنہری صدی ہوگی جب ہم اپنے فرائض کو ترجیح دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے لیے فرض کوئی متبادل نہیں عزم وزیراعظم نے کہا کہ مسائل کا حل عوام پر مبنی اور ترقی پر مبنی طرز حکمرانی سے ہی ممکن ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گڈ گورننس کی پہچان عوام کے سامنے جوابدہی وزیر اعظم نے سول سروسز ڈے کے موقع پر بہترین خدمات پر نوکرشاہوں کو اعزازات سے بھی نوازا۔