امریکی فوج کے دو ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرا کر تباہ

کینٹکی،مارچ۔امریکی فوج نے اعلان کیا کہ ہے کہ اسکے دو بلیک ہاک ہیلی کاپٹر کینٹکی کی ٹرِگ کاؤنٹی میں آپس میں ٹکرا کر تباہ ہوگئے۔ فورٹ کیمبل میں عوامی امور کے دفتر کی ترجمان نندِس تھورمین نے جمعرات کو ایک بیان میں بتایا کہ بدھ کی رات معمول کی تربیت کے دوران دونوں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوئے۔ مقامی میڈیا کے مطابق تھورمین نے مزید بتایا کہ اس وقت عملے کے ارکان کی حالت نامعلوم ہے۔کینٹکی کے گورنر اینڈی بشیر نے متعدد ہلاکتوں کا امکان ظاہر کیا ہے۔ انھوں نے جمعرات کی صبح اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک ٹویٹ میں بتایا کہ ہمیں فورٹ کیمبل سے کچھ چونکا دینے والی خبریں موصول ہوئی ہیں۔ ابتدائی رپورٹس کے مطابق ہیلی کاپٹر حادثہ ہوا اور اس میں ہلاکتوں کا بھی امکان ہے۔ خیال رہے کہ ٹرِگ کاؤنٹی جہاں یہ حادثہ پیش آیا، فورٹ کیمبل سے تقریباً 25 میل شمال مغرب میں واقع ہے۔ کہ و کینٹکی-ٹینیسی سرحد پر ایک فوجی تنصیب ہے۔

Related Articles