امریکا ٹک ٹاک پر دباؤ کا سلسلہ فوری بند کرے، چین

بیجنگ ،مارچ۔ چین نے امریکا پر زور دیا ہے کہ وہ بلا وجہ ٹک ٹاک پر دباو ڈالنے کا سلسلہ فوری بند کرے،چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وینبن کے مطابق امریکا تاحال شواہد فراہم کرنے میں ناکام رہا ہے کہ ٹک ٹاک امریکی قومی سلامتی کیلئے خطرہ ہے ، کچھ ممالک کو چاہئے کہ وہ ڈیٹا سکیورٹی کے مسائل کو اپنی قومی سلامتی سے جوڑیں اور نہ ہی ریاستی طاقت کا غلط استعمال کرتے ہوئے دیگر ممالک کی کمپنیوں کو دباو میں لائیں۔ واشنگٹن نے ٹک ٹاک کو الٹی میٹم دیا ہے کہ وہ چینی مالکان سے اپنی راہیں جدا نہیں کرتی تو اسے پورے ملک میں پابندی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ امریکا کی جانب سے پہلے ہی وفاقی حکومت کے زیر استعمال ڈیوائسز میں ٹک ٹاک کے استعمال پر پابندی عائد کی ہوئی ہے مگر اب پہلی بار حکومت کی جانب سے ملک گیر پابندی کا انتباہ دیا گیا ہے۔امریکا اور یورپی یونین کے بعد برطانیہ نے بھی حکومتی ڈیوائسز میں ٹک ٹاک کے استعمال پرپابندی لگادی ہے۔

 

Related Articles