نیت مونگا کا اگلا پروجیکٹ ’ہنی سنگھ ‘کا عروج و زوال
ممبئی،مارچ۔آسکر ایوارڈ جیتنے والی دستاویزی فلم ’ Whisperers Elephant The‘ کی پروڈیوسر گنیت مونگا نے اگلا پروجیکٹ بھارتی گلوکار ہنی سنگھ پر کرنے کا اعلان کیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق آسکر ایوارڈ یافتہ پروڈیوسر نے بتایا کہ وہ ہنی سنگھ کی زندگی کے عروج و زوال پر مبنی دستاویزی فلم کیلیے تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہنی سنگھ کی زندگی پر مبنی دستاویزی فلم کا پہلا پرومو 15 مارچ کو منظر عام پر آجائے گا۔بھارت اس بار ایک نہیں بلکہ دو آسکر ایوارڈ جیتنے میں کامیاب رہا، پہلا فلم ٹرپل آر کے گانے ناٹو، ناٹو پر اور دوسرا گنیت مونگا کی پروڈیوس کی گئی دستاویزی فلم پر ملا ہے۔گنیت مونگا نے اب گلوکار ہنی سنگھ کی زندگی پر دستاویز ی فلم بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔اْن کا کہنا ہے کہ اس دستاویزی فلم کیذریعے ہنی سنگھ کی زندگی کے عروج اور اچانک آنے والے زوال کی وجوہات پر سامنے لائی جائیں گی۔بھارتی گلوکار کی زندگی پر مبنی دستاویزی فلم کے ذریعے کبھی سنائی اور دکھائی نہ دینے والی کہانی بیان کی جائے گی، جو یقیناً مداحوں کو متاثر کرے گی۔اس دستاویز ی فلم میں ہردیش سنگھ اکا سے یو یو ہنی سنگھ بننے کے سفر کے ذاتی اور پروفیشنل زندگی کے گوشوں کو سامنے لایا جائے گا، اس حوالے خاندان، دوستوں اور موسیقی کی دنیا میں ساتھ دینے والوں کے خیالات اور جذبات بھی پیش کیے جائیں گے۔دراصل مداحوں کا حق ہے وہ ہنی سنگھ کی مکمل زندگی سے واقف ہوں، گلوکار نے اس حوالے سے کہا کہ وہ اپنی زندگی کے کئی مسائل پر میڈیا پر بات کرچکے ہیں لیکن کچھ ایسا ہے جو مجھ سے برداشت نہیں ہورہا۔انہوں نے مزید کہا کہ مجھے مداحوں سے بہت سارا پیار ملا ہے ،اْن کا حق ہے وہ میری مکمل کہانی سے واقف ہوں۔