آسکر ایوارڈ یافتہ فلمساز ایلون مسک کی زندگی پر دستاویزی فلم بنانے کیلئے تیار

لاس اینجلس،مارچ۔آسکر ایوارڈ یافتہ دستاویزی فلمساز ایلکس گبنی نے ایلون مسک کی زندگی پر ایک دستاویزی فلم بنانے کی تیاری شروع کردی ہے۔ایلکس گبنی نے پیر کے روز انکشاف کیا ہے کہ اس دستاویزی فلم کی شوٹنگ کئی مہینوں پہلے ہی شروع ہوگئی تھی۔ایلون مسک نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی زندگی پر دستاویزی فلم بنائے جانے کے حوالے سے کیے گئے ایک ٹوئٹ پر اپنے ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔اْنہوں نے اپنے ردِعمل میں لکھا کہ’یہ ایک ہٹ فلم ہوگی‘۔ ایلکس گبنی نے اس دستاویزی فلم کے بارے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہ ’میں کچھ عرصے سے اس فلم پر کام کر رہا ہوں اور اس کے لیے بہت پرجوش ہوں‘۔اْنہوں نے مزید کہا کہ’میں اس غیر معمولی گروپ سے خوش ہوں جو میرے ساتھ اس فلم کو بنانے کے لیے کام کر رہا ہے!یہ فلم جیگسو پروڈکشنز اور کلوزر میڈیا کے ساتھ ساتھ کچھ خفیہ مواد اور ڈبل ایجنٹ کی مالی مدد سے بنائی جائے گی۔فی الحال ایلکس گبنی اور پروڈکشن کمپنیوں کی جانب سے اس فلم کی ریلیز کے لیے کسی متوقع تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا اور نہ ہی اس بارے میں واضح طور پر کوئی معلومات فراہم کی گئی کہ فلم کی شوٹنگ کا آغاز کب ہوا۔

 

Related Articles