ناسا 3 اپریل کو چاند مشن کی ٹیم کا اعلان کرے گا
اقوام متحدہ، مارچ۔ امریکی خلائی ایجنسی نیشنل ایروناٹکس اینڈ اسپیس ایڈمنسٹریشن (ناسا) اپنے پہلے چاند مشن کے تقریباً پچاس سال بعد چاند مشن کے لیے منتخب کیے گئے چار خلابازوں کے ناموں کا اعلان کرے گا۔ناسا کے ایڈمنسٹریٹر بل نیلسن نے یہ اطلاع دی ہے۔مسٹر نیلسن نے ایک ویڈیو کے ذریعہ کہا، ’’3 اپریل کو، ہم پہلے قمری مشن کی واپسی کے تقریباً پچاس سال بعد عملے کا اعلان کریں گے۔ ایک راکٹ اور خلائی جہاز جسے اورین کہاجاتا ہے، کے ذریعہ چار خلائی مسافر: تین امریکہ سے اور ایک کناڈا سے، چاند کے گرد پرواز کریں گے اورناسا اسپیس لانچ سسٹم کے لئے ٹیسٹ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ اس دوران ناسا نے آرٹیمس-3 کے لیے پہلی نسل کے اسپیس سوٹ دکھانے کا بھی منصوبہ بنایا ہے۔ آرٹیمس-3 فالو آن مشن ہے جو چاند پر اترے گا۔اس سے قبل آج وائٹ ہاؤس نے ایک دستاویز میں کہا کہ2024 کے لئے صدر جو بائیڈن کا بجٹ مجوزہ یورپی خلائی ایجنسی (ای ایس اے) کے ساتھ شراکت داری میں مریخ پر دو مشنز کے لیے فنڈنگ میں اضافہ اور روس کو ایک شراکت دار کے طورپربدل دیتا ہے۔ بیان میں صدر جو بائیڈن کی بجٹ تجویز میں کانگریس کو ناسا کے صوابدیدی بجٹ اتھارٹی میں 27.2 بلین ڈالر مختص کرنے کے لئے بھی کہا گیا ہے۔ یہ 2023 کے مقابلے میں 7.1 فیصد زیادہ ہوگا۔ بجٹ پر سینیٹ اور ایوان میں اتفاق ہونا ابھی باقی ہے۔ یہ بجٹ بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر عملے کے باقاعدہ مشن کو یقینی بنائے گا