شاہ چارلس، ہیری اور میگھن کو بکنگھم پیلس میں فلیٹ دینے کیلئے تیار
لندن ،مارچ. برطانوی بادشاہ چارلس سوم اپنے چھوٹے بیٹے شہزادہ ہیری اور بہو میگھن مارکل کو بکنگھم پیلس میں فلیٹ دینے کے لیے تیار ہیں۔برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، ہیری اور میگھن کی فروگمور کاٹیج سے بے دخلی کے بعد شاہی خاندان میں امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے شاہ چارلس انہیں بکنگھم پیلس میں فلیٹ کی پیشکش کرنے کے لیے تیار ہیں جوکہ ان کی برطانیہ آمد پر ہمیشہ دستیاب ہوگا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ برطانیہ آمد پر ہیری اور میگھن ونڈسر پیڈ میں رہنے کے بجائے اپنے انکل شہزادہ اینڈریو کے فلیٹ میں رہ سکتے ہیں۔ اگر شہزادہ اینڈریو، شاہ چارلس کی جانب سے موصول ہونے والی نئی جائیداد کی پیشکش قبول کرتے ہیں تو پھر وہ فروگمور کاٹیج میں رہائش اختیار کریں گے۔فروگمور کاٹیج میں رہائش اختیار کرنے کے بعد شہزادہ اینڈریو کو 30 کمروں پر مشتمل وسیع رائل لاج مینشن کو خالی کرنا پڑے گا جس میں وہ دو دہائیوں سے زائد عرصے سے مقیم ہیں۔