اسمتھ، دھونی جیسے کپتانوں سے بہت کچھ سیکھا: ڈو پلیسس

بنگلورو، مارچ ۔جنوبی افریقہ کے بلے باز اور رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) کے کپتان فاف ڈو پلیسس نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنے کیریئر کے دوران گریم اسمتھ اور مہندر سنگھ دھونی جیسے کھلاڑیوں سے کپتانی سیکھی ہے۔ڈو پلیسس نے بدھ کو جاری ہونے والے آر سی بی پوڈ کاسٹ میں کہا، میں ہمیشہ عظیم کپتانوں سے سیکھنا چاہتا تھا، یہ (قیادت) ہمیشہ ایسی چیز تھی جس کے بارے میں بہت پرجوش تھا۔ جب میں شروع میں جنوبی افریقہ کی ٹیم میں آیا تو گریم اسمتھ کپتان تھے۔ میں سوچتا تھا، واہ، جب وہ بولتے ہیں تو ان کی ایسی حیرت انگیز موجودگی ہوتی ہے۔ وہ بولتے وقت کمرے میں ایسےحاوی ہوجاتے ہیں جس سے میں کافی متاثر ہوا۔ جنوبی افریقہ کی قومی ٹیم کے ساتھ کام کرنے کے بعد، ڈو پلیسی نے 2011 میں انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے لیے چنئی سپر کنگز میں شمولیت اختیار کی، جہاں انہیں دھونی کی کپتانی میں کھیلنے کا موقع ملا۔سپر کنگز کے ساتھ اپنے تجربے کے بارے میں، ڈو پلیسس نے کہا، مجھے اپنے کیریئر کے ابتدائی مرحلے میں چنئی جانے کا موقع ملا۔ اسٹیفن فلیمنگ کھیل کے عظیم رہنماؤں میں سے ایک ہیں۔ ایک اور بات یہ تھی کہ وہ منیجر بھی تھے۔ وہ ایسے شخص ہیں جو رشتوں پر کام کرتے ہیں ۔ سپر کنگز میں اپنے پہلے سیزن کے دوران، میں ان کے (فلیمنگ) پاس بیٹھا تھا اور صرف ان سے کپتانی اور قیادت کے بارے میں سوالات کیے تاکہ میں جتنا سیکھ سکتا ہوں سیکھ سکوں۔ اس کے اوپر آپ ایم ایس (دھونی) کی کپتانی میں کھیلتے ہیں۔ آپ کو پتہ چل جائے گا کہ وہ کتنی ہوشیاری سے کھیل کو سمجھتے ہیں ۔ وہ بطور کپتان بہت متاثر کن ہیں۔ آئی پی ایل 2023 آر سی بی کے کپتان کے طور پر ڈوپلیسیس کا یہ دوسرا سیزن ہوگا۔ آر سی بی نے گزشتہ سال ان کی کپتانی میں پلے آف میں جگہ بنائی تھی اور ڈو پلیسس نے بھی کپتانی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹورنامنٹ کی 16 اننگز میں 468 رنز بنائے تھے۔ ڈو پلیسس نے کہا کہ آر سی بی کے ساتھ کھیلنا متاثر کن ہے اور وہ فرنچائزی کے لیے کچھ خاص کرنا چاہتے ہیں۔آر سی بی کا پہلا میچ 2 اپریل کو ممبئی انڈینس کے خلاف ہوگا۔

Related Articles