انوشکا شرما بھی بنکاک کے ٹریفک کا مضحکہ اڑانے لگیں
ممبئی،فروری۔انوشکا شرما نے اپنے دورہ بنکاک کی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کی ہیں۔ان کے مزاح سے بھرپور کیپشن سے سوشل میڈیا صارفین خوب لطف اٹھا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بنکاک کے مختصر دورے میں کچھ خاص کام نہیں کیا، یہاں کی سب سے مشہور چیز کے ساتھ سیلفیاں پیش خدمت ہیں، ’ٹریفک‘۔انوشکا کی تصاویر کو 22 لاکھ 97 ہزار سے زائد لائیکس مل چکے ہیں۔وہ تصویروں میں نہایت جاذب نظر لگ رہی ہیں، انہوں نے بڑا سا دھوپ سے بچاؤ کا چشمہ بھی لگا رکھا ہے۔