سعودی وزیر خارجہ کا اپنی جرمن ہم منصب سے دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
میونخ،فروری ۔ سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ نے وفاقی جمہوریہ جرمنی میں میونخ سکیورٹی کانفرنس 2023ء کے موقع پر وفاقی جمہوریہ جرمنی کی وزیر خارجہ انالینا بیئربوک سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران انہوں نے سعودی عرب اور جرمنی کے درمیان مضبوط تعلقات اور تعاون اور تمام شعبوں میں مشترکہ تعاون، بالخصوص سیاسی، سکیورٹی اور اقتصادی شعبوں میں باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔دونوں رہ نماؤں نے روس۔ یوکرین بحران کو بین الاقوامی امن اور سلامتی کے حصول کے لیے اسے سیاسی طور پر حل کرنے کی بین الاقوامی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں ایرانی جوہری پروگرام کے حوالے سے تازہ ترین پیش رفت اور اس سلسلے میں کی جانے والی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔