مشی گن اسٹیٹ یونیورسٹی میں فائرنگ سے 3 افراد ہلاک، 5 زخمی

شکاگو،  فروری۔ مشی گن اسٹیٹ یونیورسٹی میں پیر کی رات کیمپس میں ہونے والی فائرنگ میں تین افراد ہلاک اور کم از کم پانچ زخمی ہوگئے۔ یونیورسٹی پولیس نے اس کی تصدیق کی ہے۔پولیس مشتبہ شخص کی تلاش کر رہی ہے، جس کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ ماسک والا چھوٹا آدمی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی میں فائرنگ دو مقامات اکیڈمک بلڈنگ اور یونین بلڈنگ میں کی گئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ ماسک لگائے ہوئے حملہ آور کی تلاش جاری ہے۔مغربی میڈیا کا کہنا ہے کہ پولیس نے مشتبہ شخص کی تصاویر جاری کر دی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یونیورسٹی انتظامیہ نے تمام کلاسز اورکیمپس کی سرگرمیاں 48 گھنٹے کے لیے منسوخ کر دی ہیں۔

Related Articles