بالی وڈ کے وہ معروف اداکار جن کیساتھ کرینہ نے کام کرنے سے انکار کیا
ممبئی،ستمبر۔ کرینہ کپور بالی وڈ کی معروف اداکارہ ہیں جو اپنے فلمی کیریئر میں متعدد بلاک بسٹر فلموں کا حصہ رہ چکی ہیں۔ فلم انڈسٹری میں ’بیبو‘ کے نام سے شہرت پانے والی کرینہ کپور نے ماضی میں کئی معروف اداکاروں کے ساتھ کام کرنے سے انکار کیا جس کی وجوہات بھی دلچسپ ہیں۔فلم ہدایتکار کرن جوہر کی ایک فلم کے لیے جب کرینہ کپور سے رابطہ کیا گیا تو اداکارہ نے یہ کہہ کر فلم میں کام کرنے سے انکار کر دیا تھا کہ اس فلم میں اداکار عمران ہاشمی ہیں جن کا اچھے الفاظ میں کبھی ذکر نہیں کیا جاتا۔کرن جوہر کے شو ’کافی وِد کرن‘ میں کرینہ کپور سے اداکار جان ابراہم کے ساتھ فلم میں اداکاری کا سوال کیا گیا تو کرینہ کپور نے یہ وجہ بتا کر سب کو حیران کر دیا کہ جان ابراہم کا فلمی تجربہ بہت کم ہے۔ مداحوں نے کرینہ کپور اور جان ابراہم کو کبھی اسکرین پر ایک ساتھ نہیں دیکھا۔اداکار شاہ رخ خان بالی وڈ کے ’بادشاہ‘ ہیں اور کرینہ کپور ان کے ساتھ متعدد فلموں میں کام کرچکی ہیں۔ ہدایتکار آنند ایل رائے نے فلم ’زیرو‘ کے لیے شاہ رخ خان کے ساتھ انوشکا شرما سے پہلے کرینہ کپور کو آفر دی لیکن اداکارہ نے اپنی گھریلو مصروفیات کی وجہ سے آفر ٹھکرا دی۔اداکار شاہد کپور اور کرینہ کپور آخری بار اسکرین پر ایک ساتھ فلم ’جب وی میٹ‘ میں نظر آئے۔ انہوں نے فلم ’اڑتا پنجاب‘ کے لیے بھی کام کیا۔ اس فلم کے بعد یہ افواہیں گردش کرنے لگی تھیں کہ کرینہ کپور شاہد کپور کے ساتھ آئندہ کبھی کام نہیں کریں گی اور اس کی وجہ بھی معلوم نہ ہوسکی۔ماضی میں کرینہ کپور اور رنبیر کپور سے متعلق یہ افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ ان دونوں کو ایک فلم ڈرامے کے لیے آفر کی گئی لیکن کرینہ کپور نے اس سے انکار کر دیا جس کی وجہ کہانی کا دلچسپ نہ ہونا تھی کیونکہ کرینہ کپور کو کسی دھماکے دار کہانی کی تلاش تھی۔کہا جاتا ہے کہ کرینہ کپور کو ہریتک روشن کی فلم ’اگنی پتھ‘ میں آئٹم نمبر کی پیش کش کی گئی تھی، تاہم اداکارہ نے اس سے صاف انکار کیا۔ یہ افواہیں بھی عام تھیں کہ فلم ’کبھی خوشی کبھی غم‘ اور دیگر فلموں میں ایک ساتھ کام کرنے کے بعد کرینہ کپور اور ہریتک روشن ایک دوسرے کو پسند کرنے لگے تھے۔