سوشل سکیورٹی پنشن کس کو ملی:شیوراج
بھوپال،فروری۔مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے آج کانگریس کی ریا ستی اکائی کے صدرکمل ناتھ سے اپنے ہر روز کے سوالوں کی سیریز میں پوچھا کہ کانگریس نے اپنے حلف نامہ لکھے جانے کے بعدریاست میں کسے سوشل سکیورٹی پنشن دی ۔مسٹر چوہان نے یہاں صحافیوں سے بات چیت کے دوران کہا کہ کانگریس اور مسٹر کمل ناتھ ووٹ لینے کے لئے چھوٹ بول کرعوام کو گمراہ کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وہ اب تک مسٹر کمل ناتھ سے 10سولات پوچھ چکے ہیں ، پر انہو ں نے ایک کا بھی جواب نہیں دیا ۔اسی سیریز میں انہوں نے کہا کہ مسٹر کمل ناتھ نے کسانوں کے لئے نئی سماجی تحفظ پنشن شروع کرکے ایک ہزار روپے دینے کا وعدہ کیا تھا، اس کے بھی انتظام بتائے گئے تھے ۔ مسٹر کمل ناتھ بتائیں کہ کس کو یہ پنشن ملی?انہوں نے کہا کہ مسٹر کمل ناتھ نے عوام کو دھوکہ دیاہے ۔