نیو جرسی کے ایئرپورٹ پر دو طیارے آپس میں ٹکرا گئے، جانی نقصان نہیں ہوا
نیو جرسی،فروری۔ امریکہ میں نیو جرسی کے نیوارک لبرٹی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حادثہ پیش آگیا۔ جمعہ کے روز لینڈنگ کرتے وقت ایک طیارہ دوسرے سے ٹکرا گیا۔ دوسرا طیارہ اڑان بھرنے کی تیاری کر رہا تھا۔ حکام کے مطابق حادثے کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔دونوں طیارے یونائیٹڈ اسٹیٹس ایئرلائنز کے تھے۔ حکام نے بتایا ایک طیارہ نقل و حرکت کے دوران جو مسافروں کو گیٹ سی 125 پر اپنی پوزیشن پر نہیں لے جا رہا تھا، دوسرے طیارے سے ٹکرا گیا جو گیٹ سی 126 پر ٹیک آف کرنے کی تیاری کر رہا تھا۔کمپنی کا کہنا ہے کہ تصادم دونوں طیاروں کے پروں میں ہوا۔ ٹیک آف کی تیاری کرنے والے طیارے کے عملے نے تمام مسافروں کو بحفاظت باہر نکال لیا اور انہیں دیگر پروازوں میں روانہ کیا گیا۔ ایئرپورٹ اتھارٹی کی ریسکیو ٹیمیں تباہ ہونے والے ونگ کی نوک کو ہٹانے میں کامیاب رہیں۔ ونگ کو طیارے سے الگ کردیا گیا۔اردنی تارکین وطن اور نیو جرسی میں عرب کمیونٹی کی دیکھ بھال کے ذمہ داروں میں سے ایک محمود العزام نے کہا کہ ہوائی اڈے پر کھڑے طیارے میں کچھ عرب مسافر سوار تھے اور ٹیک آف کرنے کی تیاری کر رہے تھے جب حادثہ پیش آیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ حادثے کے فوراً بعد حکام سے رابطہ کیا گیا اور عرب مسافروں کی حالت کے بارے میں یقین دہانی کرائی گئی کہ حادثے کے نتیجے میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔ انہوں نے اس بات کی نشاندہی کرتے ہوئے کہ طیارہ ریاست الاباما کے لیے ٹیک آف کرنے کی تیاری کر رہا تھا۔