کیرالہ کے وزیر خزانہ نے 24-2023 کا بجٹ پیش کیا
ترواننت پورم، فروری۔کیرالہ کے وزیر خزانہ کے این بال گوپال نے جمعہ کو اسمبلی میں پنارائی وجین حکومت کا دوسرا مکمل بجٹ پیش کیا۔سال 2016 کے اسمبلی انتخابات میں 91 سیٹوں کے مقابلے 2021 میں 140 اسمبلی سیٹوں میں سے 99 سیٹیں جیت کر مسلسل دوسری میعاد کے لیے اقتدار میں آنے والی سی پی آئی (ایم) کی زیرقیادت حکومت کا یہ دوسرا مکمل بجٹ ہے۔مسٹر بال گوپال نے کہا کہ موجودہ معاشی سست روی کے پیش نظر حکومت عام لوگوں پر بوجھ ڈالے بغیر اضافی وسائل اکٹھا کرنے کے لیے جرات مندانہ قدم اٹھا رہی ہے۔