شہنشاہ چارلس سوم کا دورہ بولٹن، شاندار استقبال، ٹاؤن ہال کی 150 ویں سالگرہ میں شرکت

بولٹن ،جنوری۔ شنہشاہ چارلس سوم نے بولٹن کا دورہ کیا۔اس موقع پر عوام کے جم غفیر نے ان کا والہانہ استقبال کیا،سڑکوں پر بچے اپنے ہاتھوں میں برطانوی جھنڈیاں لہرا کر خوشی کا اظہار کر رہے تھے، شنہشاہ چارلس سوم کا یہ دورہ ٹاؤن ہال کی 150ویں سالگرہ کے حوالے سے تھا، شہنشاہ کا دورہ گریٹر مانچسٹر کے دورے کا حصہ تھااور یہ 35برس میں ٹاؤن سینٹر میں کسی بادشاہ کی طرف سے پہلا دورہ تھا۔ ٹاؤن ہال پہنچنے پر جس کا افتتاح ڈیڑھ صدی قبل ہز میجسٹی کے پردادا نے کیا تھا ، اسی رسم کا حصہ تھا۔ کنگ چارلس مختصر وقت کیلئے استقبال کرنے والے بچوں کے ساتھ گھل مل گئے اور بعض شخصیات کے ساتھ فرداً فرداً مصافحہ کیا، بعد ازاںشہنشاہ پولونز فوک ڈانس گروپ کی پرفارمنس دیکھنے کے بعد محجسٹز کو گوینگ ٹو دی میچ دیکھنے کیلئے ہال کے اندر گئے۔ جہاں کنگ چارلس اور کوئین کنسورٹ کا استقبال بولٹن کے میئر اختر زمان، بولٹن کونسل کے لیڈر مارٹن سمیت دیگر اہم شخصیات نے کیا۔ اس موقع پر کونسل کے چیف ایگزیکٹو سو جانسن اور اراکین پارلیمنٹ یاسمین قریشی اور کرس گرین بھی موجود تھے۔ برنڈن پارک کے باہر بولٹن وانڈررز کے حامیوں کا ایل ایس لوری کا کام جسے دی لوری نے گزشتہ سال نیلامی میں خریدا تھا،جلد ہی شہر میں دوبارہ تین ماہ کی نمائش کے مرکز کے طور پر نمودار ہونے کیلئے، اسے دی لا فیملی چیریٹیبل فاؤنڈیشن کے تعاون سے ماڈرن برٹش اور آئرش آرٹ سیل میں محفوظ کیا گیا۔ دی لوری کی چیف ایگزیکٹو جولیا فاوسٹ کے مطابق کنگ چارلس ’’ایک پرستار‘‘ تھے۔ سنگل بریسٹڈ نیلے رنگ کے سوٹ میں ملبوس، کنگ چارلس III تمام حاضرین سے بات کرتے ہوئے سب سے زیادہ جوش میں نظر آئے۔ اس موقع پر انہیں یادگاری تختی پیش اور ایک کتاب پر دستخط کرنے کو کہا گیا اور ہجوم نے خوشی کا اظہار کیا۔ٹاؤن ہال سے نکلنے پر شہنشاہ نے مقامی رہائشیوں سیگفتگواور ہاتھ ملایا۔ اس موقع پر کونسلر لیڈر کاکس نے کہایہ دیکھنا بہت اچھا تھا کہ بادشاہ کو دیکھ کر ہر کوئی کتنا خوش تھا،اگرچہ وہ یہاں ایک گھنٹے کیلئے تشریف لائے تھیلیکن انہوں نے بہت سے لوگوں سے ملاقات کی جو ان سے ملنے کیلئے یہاں آئے تھے،یہ شہرکیلئے بہت اچھا دن تھا۔ میئر چوہدری زمان اختر نے کہا کہ کنگ اور کوئین کنسورٹ سے ملنا ایک بہت بڑا اعزاز تھا، بولٹن اور آس پاس کے علاقوں کے لوگ اس دورے کوبہت اہمیت دیتے ہیں،یہ بولٹن کے لیے بہت معنی رکھتا ہے، یہ بولٹن کو قومی اور بین الاقوامی منظر نامے پر رکھتا ہے

Related Articles