انڈر 19 خواتین ورلڈ کپ، انگلینڈ نے پاکستان کو ہرا دیا
پوچسٹروم،جنوری۔ جنوبی افریقا میں انڈر19خواتین کرکٹ ورلڈ کپ میں انگلینڈ نے پاکستان کو53 رنز سے شکست دے دی۔ منگل کو پوچسٹروم میں انگلینڈ نے سات وکٹ پر 156 رنز بنائے، پاکستانی ٹیم20 اوورز میں پانچ وکٹ پر103رنز بناسکی۔ کپتان سیدہ عروب شاہ نے36گیندوں پر34 رنز پانچ چوکوں کی مدد سے بنائے۔انگلینڈ کیلئے سیرین اسمیل نے 37، رائنا میکڈونلڈ نے 35 رنز بنائے۔ انوشا ناصر، زیب النسا اور عریشہ نور نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ دیگر میچوں میں رونڈا نے زمبابوے اور نیوزی لینڈ نیآئرلینڈ کو مات دی۔