لبنان کی فضائی حدود میں داخل ہونے والے اسرائیلی ڈرون پر فائرنگ

بیروت،جنوری۔لبنانی المنار ٹی وی نے کہا ہے کہ لبنانی فوج نے جمعے کے روز ملک کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے اسرائیلی ڈرون کو نشانہ بنایا۔چینل نے رپورٹ کیا کہ لبنانی فوج نے اسرائیلی ڈرون پر گولی چلائی جس نے لبنانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی جب کہ دشمن کی پیدل فوج نے حولا قصبے کی سرحدوں پر واقع العباد سائٹ کے شمال میں تکنیکی باڑ کو عبور کیا۔قابض فوج کے کمانڈر ایویو کوچاوی نے کہا ہے کہ اسرائیل لبنان کو 50 سال پیچھے لوٹانے کے لیے تیار ہے۔اگر وہ لبنانی حزب اللہ کے ساتھ جنگ میں داخل ہوتا ہے تو لبنان پچاس سال پیچھے چلا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ یہ مسلح تنظیم کو نشانہ بنانے کے لیے کافی نہیں ہوگا۔ اسرائیل نے لبنان پرحملہ کیا تو لبنان کے تمام انفراسٹرکچر کو تباہ کریگا۔

Related Articles