این ایچ ایس ہسپتال بیڈز خالی کرنے کیلئے مریضوں کو ہوٹلز میں منتقل کر رہے ہیں
لندن ،جنوری ۔ این ایچ ایس ہسپتال بستروں کی بڑھتی ہوئی ڈیمانڈ کو پورا کرنے کیلئے مریضوں کو ہوٹل میں موو کر رہے ہیں۔ برسٹل، نارتھ سمرسیٹ اور ساؤتھ گلوسٹر شائر ہسپتال ٹرسٹس ایسے مریضوں کیلئے ہوٹل کو استعمال کر رہے ہیں، جنہیں اب فوری علاج کی ضرورت نہیں ہے لیکن انہیں سوشل کیئر کی ضرورت ہے۔ تینوں ٹرسٹس کیلئے انٹیگریٹڈ کیئر بورڈ (آئی سی بی) نے 30مریضوں کیلئے ہوٹل کیئر کی سہولت بک کرائی ہے۔ آئی سی بی کے ترجمان نے کہا کہ کیئر سروسز نہایت دباؤ میں ہیں۔ یہ عارضی کیئر کی سہولت مقامی ہوٹل میں فراہم کی گئی ہے۔ اس اقداام سے ہسپتالوں کے ذریعے مریضوں کے فلو کو بہتر بنانے میں ہمیں مدد ملے گی اور اس بات کو زیادہ سے زیادہ یقینی بنا جا سکے گا کہ طبی طور پر فٹ ہوتے ہی زیادہ سے زیادہ افراد کو ہسپتال سے ڈسچارج کیا جا سکتا ہے اور ایسے مریضوں کو ہستپالوں میں ڈسچارج کیا جا سکتا ہے، جن کو فوری علاج کی ضروت نہیں لیکن انہیں سوشل کیئر کی ضرورت ہے۔ اس وقت این ایچ ایس کو اے اینڈ ای میں بدترین موسم سرما میں طویل ویٹنگ کا سامنا ہے کیونکہ ہسپتالوں کو مریضوں کو وارڈز سے باہر نکالنے اور کمیونٹی میں مناسب کیئر سیٹنگز میں بھیجنے میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔ ہوٹل میں کیئر کی فسیلیٹی نومبر 2022کے آخر میں متعارف کرائی گئی تھی، جو مارچ کے آخر تک جاری رہے گی۔ آئی سی بی کا کہنا ہے کہ یہ کیئر فیسیلیٹی سی کیو سی سے رجسٹرڈ ہوم کیئر کمپنی ایبی کیئر فراہم کر رہی ہے۔ یہ سروس 24/7کی بنیاد پر وزٹ کرنے والی کلینکل ٹیموں کے ساتھ بحالی اور بنیادی نگہداشت فراہم کرنے والے ورکرز کے ذریعے فراہم کی جا رہی ہے۔ نادرہ احمد او بی ای، جو نیشنل کیئر ایسوسی ایشن (این سی اے) چیئرپرسن ہیں، نے بی بی سی ریڈیو فور کے پروگرام ٹوڈے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہوٹل کی سیٹنگز میں کیئر کے معیار کے بارے میں فکر مند ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ ایک قلیل مدتی حل ہے۔ ہمیں واقعی ایک مضبوط، پائیدار اور اچھی سرمایہ کاری والے سوشل کیئر سیکٹر کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ جب این ایچ ایس ٹرسٹس ہوٹلز میں عارضی کیئر فیسیلیٹیز کا انتظام کیا ہو۔ آئی سی بی ترجمان نے کہا کہ یہ سروس ایک خوش آئند ماحول میں ان لوگوں کی کمپری ہیسیو کیئر کا فریضہ انجام دے گی جنہیں ہسپتال میں علاج کیلئے رہنے کی مزید ضرورت نہیں ہے لیکن انہیں گھر واپس جانے سے قبل مزید سپورٹ کی ضرورت ہوتی ہے۔