دروپدی مرمو اندور پہنچیں، پرواسی بھارتیہ کنونشن میں شرکت کریں گی
اندور، جنوری۔صدر جمہوریہ محترمہ دروپدی مرمو آج ایک روزہ دورے پر مدھیہ پردیش کے اندور پہنچ گئیں۔ صدر جمہوریہ کا یہاں ہوائی اڈے پر گورنر منگو بھائی پٹیل اور وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے استقبال کیا۔محترمہ مرمو آج دن کے وقت یہاں رہیں گی اور تیسرے اور آخری دن پرواسی بھارتیہ کنونشن میں شرکت کریں گی۔شیڈول کے مطابق وہ دن کے وقت سورینام کے صدر چندریکا پرساد سنتوکھی اور گیانا کے صدر ڈاکٹر محمد عرفان علی سے ملاقات کریں گی۔ صدر جمہوریہ تقریباً 3:30 بجے پرواسی بھارتیہ دیوس کنونشن میں شرکت کریں گے۔ وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر، شہری ہوا بازی اور اسٹیل کے وزیر جیوترادتیہ سندھیا اور وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان بھی کانفرنس سے خطاب کریں گے۔وزیر مملکت برائے امور خارجہ وی مرلی دھرن کانفرنس کے اختتام پر اظہار تشکر کریں گے۔ صدر شریمتی مرمو شام تقریباً 5:15 بجے اندور سے خصوصی پرواز سے نئی دہلی کے لیے روانہ ہوں گی۔