ماریون بائیوٹیک کا پلانٹ کھانسی کی دوا کی آلودگی کی وجہ سے بند
نئی دہلی، دسمبر ۔ازبکستان کو کھانسی کی آلودہ دوا سپلائی کرنے کا الزام میں اتر پردیش میں ماریون بائیوٹیک کا نوئیڈا پلانٹ بند کر دیا گیا ہے۔مرکزی صحت وخاندانی فلاح و بہبود کے وزیر منسکھ منڈاویہ نے جمعہ کو یہاں ایک ٹویٹ میں کہا کہ ماریون بائیوٹیک کے پلانٹ میں پیداواری سرگرمیاں کل رات سینٹرل ڈرگس اسٹینڈرڈ کنٹرول آرگنائزیشن (سی ڈی ایس سی او) کی ٹیم کے معائنہ کے بعد روک دی گئیں۔ معاملہ زیر تفتیش ہے۔قبل ازیں مسٹر منڈاویہ نے کہا تھا کہ سی ڈی ایس سی او 27 دسمبر سے اس معاملے کے سلسلے میں ازبکستان کے نیشنل ڈرگ ریگولیٹر کے ساتھ باقاعدہ رابطے میں ہے۔اتر پردیش ڈرگس کنٹرولر اور سی ڈی ایس سی او کی ٹیم نے مینوفیکچرر ماریون بایوٹیک کے نوئیڈا پلانٹ کا مشترکہ معائنہ کیا۔ وزارت نے کہا تھا کہ معائنہ رپورٹ کی بنیاد پر مزید کارروائی کی جائے گی۔کھانسی کے شربت کے نمونے کمپنی کے احاطے سے جمع کیے گئے ہیں اور تفصیلی جانچ کے لیے ریجنل ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری (آر ڈی ٹی ایل) چنڈی گڑھ کو بھیجے گئے ہیں۔ماریون بائیوٹیک ایک لائسنس یافتہ کمپنی ہے۔ اتر پردیش ڈرگ کنٹرولر سے "ڈاک 1 میکس” کھانسی کی دوا اور ٹیبلٹ برآمد کرنے کے لیے تیار کرنے کے لیے لائسنس حاصل دیا گیا ہے۔