رشی سوناک کی کرسمس کے موقع پر کام کرنے والے سرکاری ملازمین کا شکریہ ادا کرنے کیلئے فون کالز
لندن،دسمبر۔ رشی سوناک نے کرسمس کے موقع پر دنیا بھر میں کام کرنے والے سرکاری ملازمین کو ان کی کوششوں پر شکریہ ادا کرنے کیلئے ذاتی طور پر فون کال کر کے حیران کر دیا۔ قوم کے نام روایتی پیغام کی بجائے، وزیر اعظم نے پاکستان، صومالیہ، یوکرین، سفارت کاروں، رائل نیوی کے عملے اور بچوں کی دیکھ بھال کرنے والوں سے رابطہ کیا۔ مسٹر سوناک نے کہا کہ وہ تہوار کے دوران ان کی قربانیوں پر شکر گزار ہیں۔ لیبر لیڈر سر کیر سٹارمر نے یوکرائین کے لوگوں اور کرسمس پر کام کرنے والوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے پیغام بھیجا۔ مسٹر سوناک نے کرس مچل سے بھی بات کی، وہ بارنیٹ، شمالی لندن میں حکومت کے تعاون سے چلنے والی چھٹیوں کی سرگرمیاں اور کھانے کا ایک پروگرام اسمارٹ پلے چلاتے ہیں۔ وزیر اعظم نے سویتا یاورسکا کو بھی فون کیا جو یوکرین میں برطانوی سفارت خانے کے لیے کام کرتی ہیں۔ انہوں نے مسٹر سوناک کو بتایا کہ وہ فروری میں یوکرائین پر روس کے حملے کے بعد، مغربی یوکرین کے شہر لویف میں واپس آنے سے پہلے، وہاں ایک عارضی اڈہ قائم کرنے میں مدد کے دوران کس طرح پولینڈ بھاگنے پر مجبور ہوئیں۔ موغادیشو میں مقیم سفارت کار نک گفوگ سے بات کرتے ہوئے، مسٹر سوناک کو بتایا گیا کہ کس طرح برطانیہ کے سفارتی کمپاؤنڈ میں عملہ دہشت گردی کے حملوں کے خطرے کے تحت کنٹینروں میں رہ رہا تھا، کیونکہ انہوں نے عسکریت پسند الشباب گروپ کا مقابلہ کرنے اورملک کو درپیش بھوک کے بحران سے نمٹنے میں صومالیہ کی حکومت کی حمایت کی تھی۔۔ انہوں نے ایچ ایم ایس پروٹیکٹر عملے کے کچھ ارکان سے بھی بات کی، جو اس وقت بحر منجمد جنوبی میں جنوبی سینڈوچ جزائر کے ساحل پر تعینات ہیں۔