نئی حکومت کی تشکیل کے لیے معاہدے تک پہنچ گئے: نیتن یاھو
تل ابیب،دسمبر ۔ اسرائیل کے سب سے طویل عرصے تک رہنے والے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ وہ مذہبی اور انتہائی دائیں بازو کے شراکت داروں کے ساتھ ہفتوں کے غیر متوقع طور پر سخت مذاکرات کے بعد نئی حکومت بنانے کے لیے ایک معاہدے پر پہنچ گئے ہیں۔صدر اسحاق ہرزوگ کی آدھی رات کی ڈیڈ لائن سے چند منٹ پہلے نیتن یاہو نے ٹوئٹر پر لکھا، ’’میں (حکومت بنانے میں) کامیاب ہوگیا۔ ہرزوگ کے ترجمان نے نیتن یاہو کا اعلان موصول ہونے کی تصدیق کی۔