رائل میل کی ہڑتالوں نے چھوٹی فرم کی کرسمس سیلز کو نشانہ بنالیا
لندن ،دسمبر ۔ رائل میل کی ہڑتالوں نے برمنگھم کی چھوٹی فرم کی کرسمس سیلز کو نشانہ بنا لیا۔ کسٹمائزڈ کلوتھنگ فروخت کرنے والے چھوٹے بزنس کو چلانے والی خاتون کا کہنا ہے کہ وہ ہڑتالوں کے باعث کرسمس کی اشیا کی فروخت روکنے پر مجبور ہو گئی ہے۔ برمنگھم کی کریسا ہاروے نے کہا ہے کہ وہ تاخیر کی متحمل نہیں ہوسکتی۔ رائل میل کا اسٹاف تنخواہ اور حالات کار پر تنازع کے باعث جمعہ اور ہفتیکو ہڑتال جاری رکھے گا۔ کریسا ہاروے نے کہا ہے کہ اگر وہ ہڑتال جاری رکھتے ہیں تو اسے مختلف سروسز پرمنتقل ہونا پڑے گا۔ 39 سالہ کریسا ہاروے انسٹا گرام، اسیٹی اور فیس بک جیسی سائٹس کے ذریعے آن لائن پر پرسنلائزڈ کلوتھنگ اور کسٹمائزڈ گفٹس فروخت کرتی ہے۔ اس نے بتایا کہ اس نے بزنس کا آغاز اکتوبر 2021 میں کیا تھا اور ڈلیوریز کی ہڑتالوں کے باعث متاثر ہونے تک کاروبار ٹھیک ٹھیک ٹھاک چل رہا تھا اور وہ فیس بک کے جس گروپ میں ہے اس میں بزنس کرنے والے بہت سارے لوگوں نے ہڑتالوں کے باعث پہلے ہی بزنس روک دیا تھا، اس نے بتایا کہ دوسرے تجارتی اداروں نے رپورٹ دی ہیکہ انہوں نے اشیا نومبر میں بھیج دی تھیں اور کسٹمرز کو اب بھی ان کا انتظار ہے۔ کریسا نے کرسمس کے موضوع والی اشیا کی فروخت نومبر کے اختتام پر روک دی تھی اور برتھ ڈے، ویلنٹائن ڈے پروڈکشن پر منتقل ہو گئی تھی، اس نے بتایا کہ وہ ہڑتالوں کی حمایت کرتی ہے، ہر ایک کو منصفانہ تنخواہ اور حالات کار کا حق ہے اور وہ اب بھی رائل میل کو استعمال کرے گی اسے اس پر اعتماد ہے۔