نواز الدین صدیقی رشبھ شیٹی سے حسد کرتے ہیں، انکشاف
ممبئی،دسمبر۔بھارت کے معروف اداکار نواز الدین صدیقی نے ایک حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا کہ وہ ساؤتھ انڈین اداکار رشبھ شیٹی سے حسد کرتے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نوازالدین کی حالیہ فلم کنتارا نے باکس آفس پر زبردست کامیابی سمیٹی ہے، جس کے بعد اداکار نے ایک انٹرویو میں کْھل کر بات کرتے ہوئے بتایا کہ وہ رشبھ شیٹی سے حسد کرتے ہیں۔تاہم، انہوں نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ حسد کرنا، منفی معنوں میں نہیں ہے بلکہ وہ رشبھ شیٹی کے اچھے کام کی وجہ سے ان سے حسد کرتے ہیں۔نواز الدین کا کہنا ہے کہ پورے ملک نے رشبھ شیٹی کے کام کو خود دیکھا اور حیران ہے کہ کیسے رشبھ نے خاموشی سے کامیابی کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے۔ اب اگر کوئی اچھا کام کرتا ہے تو اس سے تھوڑی بہت جیلیسی تو ہوتی ہے لیکن یہ منفی معنوں میں نہیں ہے بلکہ مقابلہ کرنے اور اس سے بہتر پرفارم کرنے کی جستجو پیدا ہوتی ہے۔یاد رہے کہ نواز الدین اپنی آنے والی فلم ’ہڈی‘ میں ٹرانسجینڈر کے کردار میں نظر آئیں گے۔