کانگو میں شدید بارش کے باعث 141 افراد ہلاک

کنشاسا، دسمبر ۔ کانگو کی راجدھانی کنشاسا میں پیر کی دیر سے منگل کی صبح تک ہونے والی شدید بارشوں کے نتیجے میں آنے والے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ میں کم از کم 141 افراد ہلاک ہو گئے۔یہ اعداد و شمار مقامی حکام منگل کی رات دیر گئے منظر عام پر لائے۔ کنشاسا کی صوبائی وزارت صحت عامہ کے ایک بیان کے مطابق شدید بارشوں سے 141 افراد ہلاک ہوئے، جب کہ 38,787 گھر زیر آب آ گئے۔ وہیں تقریباً 280 مکانات گر گئے۔ حکام نے این ایچ-1 کو بھی نقصان پہنچنے کی بات کہی ہے، جو کنشاسا کو بندرگاہی شہر ماتادی سے جوڑتی ہے۔ یہ ایک مصروف راستہ ہے اور اس کی وجہ سے مونٹ نگافولا اضلاع کا رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔

 

Related Articles