استنبول میں میٹرو بسوں کے تصادم کا منظر،حادثے میں درجنوں مسافر زخمی
استنبول،دسمبر۔ترکیہ کے شہر استنبول میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں کل پیر کے روز 33 افراد زخمی ہو گئے۔ ریاست کے گورنر علی یرلیکایا نیایک بیان میں بتایا کہ ملک کے دوسرے بڑے شہر استنبول کے کے پبلک پراسیکیوٹر نے فوری طور پر اس واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ یہ حادثہ استنبول کے میٹرو بس روٹ پر دو مسافر بسوں کے ٹکرانے سے پیش آیا۔ حکام نے بس ڈرائیوروں کو اس میں قصور وار قرار دیا ہے۔میٹرو بسوں میں سے ایک معمول کے مطابق چل رہی تھی۔ اس دوران وہ اپنے ٹریک سے اچانک ہٹ گئی۔ ترکیہ کے مقامی میڈیا کے مطابق مسافر بس متعدد کاروں سے ٹکرا گئی اور وسطی استنبول کی ایک مرکزی سڑک پر ایک حفاظتی رکاوٹ سے ٹکرا گئی۔ترکیہ میں سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر گردش کرنے والے اس کلپ میں بھی ہونے ولے مادی نقصان کو دکھایا گیا، کیونکہ بڑی بس اور میٹروبس کے آپس میں ٹکرانے کے بعد متعدد کاروں کو نقصان پہنچا۔میٹرو بس استنبول کے یورپی حصے میں سلطان ایوب کے علاقے اپنے ٹریک سے باہر ہوگئی۔استنبول میونسپلٹی کے ذرائع نے ’العربیہ ڈاٹ نیٹ‘ کوبتایا کہ آپس میں ٹکرانے والی دونوں بسوں کے ڈرائیوروں کو حراست میں لینے کے بعد ان سے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ بعض ذرائع حادثے کو ایک سوچی سمجھی کوشش قرار دے رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر پوسٹ کی جانے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مخالف سمت سے آنے والی ایک میٹرو بس ایک چوک میں دوسری بس سے ٹکرا جاتی ہے۔