بابراعظم دنیا کا بڑا نام، ان کی اہم وکٹ میرے حصے میں آئی: ول جیکس
راولپنڈی،دسمبر۔پنڈی ٹیسٹ میں 24سالہ اسپنر ول جیکس نے اپنے کیئریئر کا آغاز کیا اور33اوورز میں132رنز دے کر تین وکٹ حاصل کئے ان کا کہنا ہے کہ بابر اعظم دنیا کا بڑا نام ہے ان کی وکٹ اہم تھی جو میرے حصے میں آئی یہ وکٹ گیم چینجر ثابت ہوسکتی ہے۔پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ پہلے ٹیسٹ میں ابھی بہت کھیل باقی ہے ،میچ میں پچ کا کردار اہم ہوسکتا ہے۔پچ میں اب گیند اسپین ہورہی ہے اور ہم کوشش کریں گے کہ پاکستان کے خلاف دبائوبڑھا سکیں۔گیند بیٹھ رہی ہے،کھیل جس طرح آگے بڑے گا گیند زیادہ ٹرن ہوگی۔انہوں نے کہا کہ مجھے ٹیسٹ میچ سے دو منٹ پہلے پتہ چلا کہ میچ کھیل رہا ہوں۔اپنے کیئریئر میں یہ دوسرا موقع تھا جب تیس سے زائد اوورز کرائے اس سے پہلے سرے کی جانب سے ایک میچ میں تیس اوورز کرائے تھے۔ول جیکس نے کہا کہ پنڈی کے تماشائیوں کا شکریہ جو ہمیں بھی سپورٹ کررہے ہیں۔