اسرائیلی فوج کی فائرنگ، 2 سگے نوجوان فلسطینی بھائیوں سمیت 3 شہید
رامللہ،نومبر۔فلسطین میں مقبوضہ مغربی کنارے کے دو مختلف علاقوں میں منگل کے روز اسرائیلی قابض فوج نے تین فلسطینیوں کو شہید کر دیا ہے۔ ان شہید ہونے والے تین فلسطینیوں میں دو نوجوان فلسطینی سگے بھائی تھے۔مغربی کنارے میں گذشتہ چند مہینوں سے اسرائیلی قابض فوج کی کارروائیوں میں تیزی دیکھنے میں آئی ہے، تاہم اب نیتن یاہو کے زیر قیادت اقتدار سنبھالنے والی زیادہ انتہا پسندانہ تعارف رکھنے والی حکومت کی آمد سے پہلے یہ فوجی کارروائیاں تیز تر کر دی گئی ہیں۔دو سگے نوجوان فلسطین بھائیوں کو کفر عین کے علاقے میں فوج نے فائرنگ کر کے شہید کیا ہے، ان دونوں بھائیوں کے نام جواد عبدالرحمان الریماوی عمر 22 سال اور ظافر عبدالرحمان الریماوی عمر 21 سال معلوم ہوئے ہیں۔تاہم اسرائیلی فوج یا اس کے کسی ترجمان نے فوری طور پر ان دو بھائیوں کو گولیوں کا نشانہ بنانے کے بارے میں کوئی وجہ یا جواز نہیں پیش کیا ہے۔ دوسری جانب ہیبرون کے نزدیک بیت عمر میں ایک فلسطینی شہری جس کی وزارت صحت نے ابھی تصدیق کی ہیکہ سر میں قابض فوجیوں نے گولی مار کر اسے شہید کیا ہے۔اقوام متحدہ کی ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں اب تک 125 فلسطینی جاں بحق ہوئے ہیں۔ اسرائیل نے بھی مغربی کنارے میں اسرائیل نے 3000 فلسطینیوں کو گرفتار کرنے کی تصدیق کی ہے۔قابض اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس علاقے میں گاڑیاں باہم پھنس گئی تھیں کہ اس دوران مقامی فلسطینی لوگوں کی طرف سے فساد پیدا کرنے کے لیے پتھراو کیا گیا اور پٹرول بم پھینکے گئے۔ لیکن اس پرتشدد واقعے میں کسی اسرائیلی فوجی کے مرنے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔جبکہ اس نامعلوم فلسطینی کے سر کا نشانہ لے کر اسرائیلی فوجی نے اسے گولی ماردی۔ البتہ اسرائیلی فوجیوں نے اپنے فائرنگ کرنے کو تسلیم کیا ہے۔ اسرائیلی فوج کے دعوے کے مطابق اس نے فسادیوں پر فائرنگ کی تھی۔فلسطینی وزارت صحت نے بیت عمر کے علاقے میں شہید ہونیوالے فلسطینی کے نام پتے کے بارے میں ابھی کچھ نہیں بتایا ہے۔ لیکن یہ ضرور کہا ہے وزارت صحت کے پاس زخمی ہو کر آنے والے اور شہید ہو کر پہنچنے والے فلسطینیوں کی تعداد بڑھ گئی ہے۔مغربی کنارہ ان فوجی کارروائیوں کا خصوصی ہدف ہے۔ جسے اسرائیلی حکومت جلد سے جلد کلی طور پر اپنے قبضے میں لینا چاہتی ہے۔دوسری جانب فلسطینی اتھارٹی میں سول امور کے ذمہ دار وزیر حسین الشیخ نے دو سگے بھائیوں کی بے رحمانہ موت کی مذمت کی ہے۔منگل کے روز ہونے والے ان خونی واقعات کے بعد مزاحمتی تحریک حماس نے کہا ہے دونوں بھائیوں کی شہادت کا جواب زیادہ مزاحمت سے دیا جائے گا۔‘‘
اسرائیلی خاتون فوجی کو کچلنے کی کوشش:مقبوضہ مغربی کے کنارے کے شہر رام اللہ سے ’’العربیہ‘‘ اور ’’الحدث‘‘ کے نامہ نگاروں نے منگل کے روز اپنے مراسلوں میں بتایا کہ اسرائیلی فوج کی ایک اہلکار رام اللہ کے قریب گاڑی تلے کچلنے کی ناکام کوشش میں زخمی ہو گئیں۔اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق غرب اردن کے کنارے میں ’’میگرون کوخاو یعقوب‘‘ نامی چورنگی کے مقام پر ایک گاڑی نے اسرائیلی خاتون فوجی اہلکار کو کچلنے کی کوشش کی۔صہیونی میڈیا نے بتایا کہ اس کارروائی میں خاتون فوجی کو سر میں شدید چوٹیں آئیں جس کے بعد انہیں مقبوضہ بیت المقدس منتقل کر دیا گیا، جہاں اس کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔واضح رہے اسرائیلی قابض فوج نے رواں سال اپنے جاری آپریشن کے دوران 3000 فلسطینیوں کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے۔ اقوام متحدہ کے مطابق اس سال اب تک اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے کے علاقے میں 125 فلسطینیوں کو شہید کیا ہے۔