رونالڈو کا سعودی عرب میں کھیلنے کیلئے 360 ملین ڈالر کی پیشکش دعویٰ
ریاض،نومبر۔ پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے حال ہی میں برطانوی صحافی کو دیے انٹرویو میں دعویٰ کیا تھا کہ سعودی عرب کے فٹبال کلب کی جانب سے انہیں تقریباً 360 ملین ڈالرز کے 2 سال کے معاہدے کی پیشکش کی گئی تھی۔ جسے میں نے مسترد کردیا تھا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو کی اس بات پر اب سعودی وزیر کھیل شہزادہ عبدالعزیز بن ترکی نے اپنا موقف دیا ہے۔امریکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے شہزادہ عبدالعزیز بن ترکی نے کہا کہ اس بات کا سیدھا جواب یہی ہے کہ مجھے اس بات کا علم نہیں۔سعودی میں نے بھی وہی پڑھا جو آپ خبروں میں پڑھتے ہیں،۔شہزادہ عبدالعزیز بن ترکی سے پوچھا گیا کہ کیا آپ رونالڈو کو سعودی عرب میں کھیلتا دیکھنا چاہتے ہیں؟سعودی وزیر کا جواب میں کہنا تھا کہ کیوں نہیں، ہمارے ملک میں فٹبال مضبوط ہے تو کیوں نہیں۔