ابوظہبی میں پانی پرچلنے والی ٹیکسی سروس کا آغاز کر دیا گیا

ابوظہبی،نومبر ۔ امارات کے خبر رساں ادارے نے اطلاع دی ہے کہ ابو ظہبی میں پانی میں چلنے والی ٹیکسی کی خدمات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ یہ آبی ٹیکسی سروس کا نظام خلیج یاس اور راحہ کے ساحل پر وہاں آنے جانے والوں کے لیے کہا گیا ہے۔عوام کی طرف سے مطالبے پر خلیج یاس ، مرینا یاس ، البندر اور دوسرے سٹاپوں کے لیے بھی سروس مہیا کی گئی ہے۔پانی میں چلنے والی ان ٹیکسیوں کی وجہ سے ابوظہبی کے متعدد ساحلی علاقوں کو درمیان رابطے کا ذریعہ بن سکے گی۔ اسی طرح یہ عوام کے لیے اس متبادل ذریعہ آمدورفت بھی ثابت ہو گی۔ بتایا گیا ہے کہ یہ آبی ٹیکسی بلا ناغہ اور بلا تعطیل ہفتے کے ساتوں دنوں کے دوران مہیا رہے گی۔ابو ظہبی کے میری تائم کے ڈائریکٹر کیپٹن سیف المیریری نے اس حوالے سے کہا ہے کہ ہم ان آبی گذرگاہوں کے ذریعے اپنے عوام کو ایک نیا اور مختلف سفری تجربہ کرانا چاہتے ہیں۔ وا ضح رہے میری ٹائم ابو ظہبی کے بلدیاتی ادارے کا ایک ذیلی ادادرہ ہے۔

 

Related Articles