برطانوی اداکار لیسلی فلپس 98 برس کی عمر میں چل بسے
لندن،نومبر۔برطانوی اداکار لیسلی فلپس پیر کی صبح 98 برس کی عمر میں طویل علالت کے بعد چل بسے۔’ہیری پوٹر ‘ اور ’کیری آن‘ جیسی معروف فلموں میں اپنے کرداروں سے شہرت پانے والے اداکار لیسلی فلپس گزشتہ روز ضعف العمری اور علالت کے باعث وفات پاگئے۔لیسلی فلپس نے صرف 13 برس کی عمر میں اپنے فنی کیریئر کا آغاز کیا تھا، 80 برس کے کیریئر کے دوران انہوں نے 200 سے زائد فلموں ، ٹی وی اور ریڈیو سیریز میں اداکاری اور وائس اوور کے جوہر دکھائے۔انہوں نے معروف فلم ہیری پوٹر میں سورٹنگ ہیٹ کی وائس اوور بھی کی تھی۔ ان کی اہلیہ کے مطابق انہیں آٹھ سال قبل فالج کا دورہ پڑا تھا لیکن وہ صحت یاب ہو گئے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ان کی اہلیہ زارا کار کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایک شاندار شوہر اور عوام نے ایک عظیم شو مین کو کھو دیا ہے، وہ قومی اثاثہ تھے۔